قرآن 14:11 — ابراہیم(ابراہیم)
ان کے پیغمبروں نے کہا،’’ہم تم جیسے انسانوں سے بڑھ کر نہیں ،لیکن خدا اپنے بندوں میں سے جس کوچاہے نوازتاہے ۔ہمارے لیے ممکن نہیں کہ تمہیں کسی قسم کا حکمنامہ دکھا سکیں ،سوائے خدا کی مرضی کے مطابق ۔اہل ایمان خدا پر بھروسہ کرینگے۔
[14:10] انکے پیغمبروں نے کہا ،’’کیا تم خد ا کے بارے میں شکوک رکھتے ہو؛جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے ؟وہ تمہیں صرف تمہارے گنا ہ معاف کرنے کے لیے بلاتا ہے ،اور تمہیں تمہاری اصلاح کا ایک اور موقع دینا چاہتا ہے ۔‘‘وہ بولے ،’’تم ہم جیسے انسانوں سے زیادہ کچھ نہیں ہو،جو ہمیں ہمارے والدین کے اس راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں جس پر وہ عبادت کرتے تھے ۔ہمیں کوئی معتبر حکم دکھائو۔‘‘
[14:12] ’’ہم کیوں نہ خدا پر بھروسہ کریں ،جب اس نے ہمیں ہمارے راستوں پر رہ نمائی کی ہے ؟ہم تمہاری سزا ثابت قدمی سے برداشت کرینگے ۔تمام بھروسہ کرنے والے خدا پر ہی بھروسہ کرینگے۔‘‘