قرآن 16:80 — شھد کی مکھی (النحل)
اور خدا نے تمہیں ساکن گھر فراہم کئے جن میں تم رہاعش پزیر ہو سکو ۔ اور اس نے تمہیں مویشیوں کی کھالوں سےبنے ہوئےسفری گھربھی دئیے، تاکہ تم انہیں استعمال کرسکو جب تم سفر میں ہو ،اور جب تم آرام سے بیٹھ جاوؑ۔ اور ان کی اُون ، پشم اور بالوں سے، تم آرائشی سامان اور آسائشی چیزیں بناتےہوتھوڑی دیر کے لئے ۔
[16:79] انہوں نے آسمان کی فضا میں پرواز کرنے میں مصروف پرندوں کو نہیں دیکھا؟ خدا کے سوا اور کوئی نہیں جو انہیں جو انہیں ہوا میں برقرار رکھتاہے۔ اس میں یقین کرنے والے لوگوں کے لئے ثبوت(کافی) ہونا چاہئے۔
[16:81] اور خُدا نے تمہارے لئے اُن چیزون کے ذریعے جو اُس نے تخلیق کیں، چھاوؑں فراہم کی، اور تمہارے لئے پہاڑوں میں پناہ گاہیں فراہم کیں، اور تمہارے لئے لباس فراہم کئے جو تمہیں گرمی سے بچائیں اور وہ لباس جو تمہیں جنگوں میں لڑنے میں مدد دیں۔ وہ اس طرح تم پر اپنی نعمتوں کو کاملیت تک پہنچاتا ہے تاکہ تم زیرِتسلیم ہو۔