سورۃ 16: شھد کی مکھی (النحل)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[16:1] خدا کا حکم پہلے سے ہی جاری ہو چکا ہے (اور سب کچھ پہلے ہی لکھا گیا ہے)، تو جلدی نہ کرو * انہوں نے کہا کہ پاک۔ سب سے زیادہ اعلیٰ، کسی بھی شرکاء سے بہت برتر ۔
[16:2] وہ فرشتے نیچے بھیجتا ہےآیتوں کے ساتھ، اس کے احکام لے کر ، اپنےبندوں میں سے ان پرجن کو بھی وہ منتخب کرتا ہے : " تم تبلیغ کرو کہ میرے علاوہ کوئی دوسرا خدا نہیں ہے ، تم میرا احترام کرو۔"
[16:3] اس نے آسمانوں اور زمین کوایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا۔وہ بہت ہی اعلیٰ ہے ، کسی بھی شرکاء سے بہت برتر ۔
[16:4] اُس نے انسان کو ایک چھوٹے سے قطرے سے پیدا کیا،اس کے بعد وہ ایک کٹر مخالف میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
[16:5] اور اُس نے آپ کے لئے مویشیوں کو پیدا کیا،آپ کو گرمی فراہم کرنے کے لئے، اور بہت سے دوسرے فوائد کے لیئے، اور کھانے کےلیئے بھی۔
[16:6] وہ آپ کوعیش و آرام بھی فراہم کرتے ہیں تفریح کے دوران ، اورجب آپ سفر کرتے ہیں۔
خدا کی نعمتیں
[16:7] اور وہ آپ آپ کے بوجھ کواُن زمینوں تک لے جاتے ہیں جہاں تک آپ سخت جانفشانی کے بغیر نہیں پہنچ سکتے ۔ یقینا، تمہارا رب،ہمدرد اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔
[16:8] اور (اُس نےپیدا کیئے) گھوڑے، خچر، اور گدھےآپ کی سواری کے لئے ، اور عیش و آرام کے لئے۔ اس کے علاوہ،وہ پیدا کرتا ہے وہ جس کو تم نہیں جانتے ۔
[16:9] خدا را ستے بتاتا ہے، غلط راستوں کے سمیت۔اگر وہ چاہتا، تو وہ تم سب کو ہدایت دے سکھتا تھا ۔
[16:10] وہ تمہارے پینے کے لئے آسمان کے پانی سے برساتا ہے، اور آپ کے فائدے کے لئے درختوں کواُگانےکے لئے۔
[16:11] اس کےزریعے، وہ آپ کے لئے فصلوں کواُگاتا ہے، زیتون، کھجوروں کے درخت، انگور، اور ہرقسم کےپھل ۔ یہ ثبوت(کافی ہے) لوگوں کے لیے جو سوچ بچارکرتے ہیں۔
[16:12] اور وہ مصروف عمل کرتاہے آپ کی خدمت میں، رات اور دن، اور اس کے ساتھ ساتھ سورج اور چاند ۔ اس کے علاوہ، ستارےبھی اس کے حکم سے مصروف عمل ہیں۔یہ ثبوت(کافی ) ہیں سمجھنے والے لوگوں کے لئے ۔
[16:13] اور(اس نے پیدا کیں) آپ کے لئےزمین پرمختلف رنگوں کی چیزیں ۔یہ(کافی ہیں) ثبوت ان لوگوں کے لیے جو غور کرتے ہے۔
[16:14] اور اس نے آپ کی خدمت کرنے کے لئے سمندرکو مصروف عمل کیا؛ آپ ان میں سے نرم گوشت کھاتےہیں، اور زیورات نکالتے ہیں جنہیں آپ پہنتے ہیں۔ آپ اس میں بحری جہاز وں کو گھومتے دیکھتےہیں اپنے تجارتی فوائد کے لئے، جبکہ آپ اس کے کرم کی تلاش میں ہوتے ہیں تاکہ ا ٓپ اُسکے شکر گزار ہو۔
[16:15] اور اُس نےزمین پر توازن کو برقرار رکھنےوالے (پہاڑ) قائم کیئے ،تا کہ ایسا نہ ہو کہ یہ آپ کے ساتھ لڑکھڑآئے، اور کے ساتھ ساتھ دریا اور سڑکیں، تاکہ وہ آپ کی رہنمائی کی جا سکے۔
[16:16] اورامتیازی نشانیان، اوراس کے ساتھ ساتھ ستارے بھی؛آپ کی جھازرانی کرنے کے لیئے۔
[16:17] کیا وہ جو تخلیق کرتا ہے ، اس کی طرح ہےجو تخلیق نہیں کرتا ہے ؟ کیااب آپ توجہ کریں گے؟
[16:18] اگرتم خدا کی نعمتوں کاشمارکرو، آپ ممکنہ طور پر ان کا احاطہ نہیں کر سکتے۔ خدا معاف کرنےوالا، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[16:19] اور خد ا جانتا ہے جو کچھ بھی تم چھپاتے ہیں اور جو کچھ بھی تم ظاہرکرتے ہو۔
مردہ انبیاء اور اولیاء
[16:20] وہ شرکاء جووہ خدا کے سوا قائم کرتےہیں، وہ کچھ چیز بھی پیدا نہیں کرتے؛ وہ خود پیدا کئے گئے تھے۔
[16:21] وہ مردہ ہیں،زندہ نہیں، اور انہیں کوئی اندازہ نہیں ہے کہ وہ کس طرح یا کب زندہ کیئے جائیں گے۔
[16:22] تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے۔وہ جو آخرت پر ایمان نہ رکھتے، ان کے دل جٹھلا رہے ہیں، اور وہ مغرور ہیں۔
[16:23] بالکل، خدا سب کچھ جانتا ہےجسےوہ چھپاتے ہیں اور سب کچھ جسے وہ ظاہر کرتے ہیں۔وہ اُن سے محبت نہیں کرتا جو مغرور ہیں ۔
[16:24] جب اُن سے پوچھا جاتا ہے، "آپ کا کیا خیال ہے آپ کے رب کی طرف سے ان الہامات کے بارے میں ک"،وہ کہتے ہیں"ماضی کی کہانیاں"۔
[16:25] وہ قیامت کے دن پر اپنے گناہوں کے لئے ذمہ دار ٹھرآئے جائیں گے ، سب کے سب، مزید ان تمام لوگوں کے گناہوں کے لیئے بھی جن کو انہوں نے اپنی جھالت کی وجہ سے گمراہ کیا ۔کیا ہی ایک انتہائی برا بوجھ!
[16:26] ان کی طرح دوسروں نے ماضی میں چالبازیاں کی ہے، اور اس کے نتیجے میں، خدا نے ان کی عمارت کو بنیاد سے اُکھاڑ ڈالا ،جس کے بسبب چھت ان پر گرا دی ۔ عذاب اُن پر آپڑا جبکہ وہ توقع ہی نہ کررہے تھے۔
[16:27] اس کے بعد، قیامت کے دن پر، وہ انہیں رسوا کرے گا اور پوچھے گا ،" میرے وہ شریک کہاں ہیں جنہیں تم میرےساتھ ٹھراتے تھے ، اور جن کی خاطر میری مخالفت کرتے تھے؟ “۔ وہ جو علم سے نوازے گئے ہیں کہیں گے”آج، شرم اور مصائب کافروں پرآ پڑے "۔
کافروں کے لیے موت
[16:28] فرشتے ان کا موت دیتے ہیں ایسی حالت میں جبکہ وہ اپنی روحوں کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں ۔ تو تب وہ آخر کار فرمانبردار بن ہی جاتے ہیں ، اور کہتے ہیں ، "ہم نےکوئی بُرا کام نہیں کیا!" جی ہاں، واقعی۔ خدا ہراُس عمل سے پوری طرح آگاہ ہےجوتم نے کیاہے ۔
[16:29] لہذا،تم جہنم کے در میں داخل ہو جاوؑ جہاں تم ہمیشہ رہو گے ۔ تکبر کرنے والوں کے لئے کیاہئ انتہائی برا مقدر۔
نیکوکار واقعی نہیں مرتے*
[16:30] جو نیکوکار ہیں ، جب ان سے پوچھا جاتا ہے، "تمہارا کیا خیال ہے اس کے بارے میں جسے تمھارے رب نے نازل کیا"، وہ کہتے ہیں "اچھا۔"وہ جو نیک زندگی گزارتے ہیں، ان کے لیئے خوشی اور آخرت کا ٹھکانا اس سے بھی بہتر ہے ۔ نیکوکاروں کے لیئے کیا ہی اچھا ٹھکانا ۔
[16:31] ادن کے باغات ان کے لئے مخسوس کر دیئے گئے ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ۔وہاں ان کو جو چاہے ملتا ہے ۔ خدا اسی طرح نیکوکاروں کو انعام دیتا ہے ۔
وہ سیدھے جنت میں جاتے ہیں
[16:32] فرشتوں نیکی کی حالت میں ان کی زندگی کوختم کرتے ہیں ، یہ کہتے ہوئے ،” تم پر سلامتی ہو۔جنت میں داخل ہو جاوؑ (ابھی) اپنے اعمال کے انعام میں“ ۔ *
کافر
[16:33] کیا وہ اس انتظار میں ہیں کہ ان پر فرشتے اُتریں، یا اُس کا جب آپ کے رب کا فیصلہ ان پر آپڑے ؟ وہ جو اُن سے پہلے تھے ، اُنہوں نے بھی وہی سب کچھ کیا ۔ خدا ان کو نقصان نہیں پہنچاتا ہے؛ وہ خود ہی اپنی روحوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
[16:34] انہوں نے ان کے برے کام کے نتائج اپنے اوپر لیئے ہیں ، اور وہی چیزیں جن کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ، واپس آکر ان پر منڈلانے لگیں ۔
مشہور بہانا
[16:35] شرک پرست کہتے ہیں ، “اگر خدا چاہتا ، تو ہم اس کے سوا کسی بھی شریک کی عبادت نہ کرتے، اور نہ ہی ہمارے والدین۔ نہ ہی ہم اس کے حرام کردہ چیزوں کے علاوہ اور کچھ حرام ٹھراتے ۔ " جو ان سے پہلے تھے ، انھوں نےبھی یہی کیا۔ کیا پیغمبر مکمل پیغام پہنچا دینے کے سوا اور کچھ کر سکتے ہیں؟
[16:36] ہم نے ہر گروہ کے لئے ایک پیغمبر بھیجا ہے جو یہ کہتے "آپ خدا کی عبادت کریں ، اور شرک سے بچیں۔ " اس کے بعد، کچھ کو خدا کی طرف سے ہدایت دی گئی ، جبکہ دوسروں کو گمراہی پر لگادیا گیا ۔ زمین پر گھوم پھر لو اور دیکھ لو جھٹلانے والوں کا انجام ۔
[16:37] چاہے جتنی ہی زیادہ ا تم کوشش کرو ان کو ہدایت دینے کی ، خدا اُن ہدایت نہیں دیتا جن کو اس نے گمراہی پر لگا دیا ۔ لہٰذا، کوئی بھی ان کی مدد نہیں کر سکتا ۔
عقل کی گہرایئوں میں
[16:38] انہوں نے خدا کی حلفیہ قسم کھائی : " خدا مردوں کو زندہ نہیں کرے گا۔ " بالکل کرے گا،یہ اُس کا ناقابلےتوڑ وعدہ ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
[16:39] اس کے بعد وہ سب کو تمام چیزیں بتا دے گا جن میں یہ اختلاف کرتے تھے ، اور وہ ان کو بتا دے گا جو ایمان نہ لائےکہ وہ جھوٹے تھے۔
مُردوں کو زندہ کرنا
[16:40] کسی بھی کام کو پورا کرنے کے لیئے ہم فقظ کہ دیتے ہیں”ہو جا “،اور وہ ہو جاتا ہے ۔
[16:41] وہ جنھوں نے خدا کی خاطر حجرت کی کیونکہ ان کو ستایا جاتا تھا، ہم ضرور انہیں اس زندگی میں دل کھول کر صلا عطا کریں گے ، اور آخرت کا اجر تو اس سے بھی زیادہ ہے،اگروہ صرف جانتے۔
[16:42] یہ اس لیئے کہ وہ مُستقل ً ثابت قدم رہتے ہیں، اور وہ اپنے رب پر اعتماد کرتے ہیں۔
[16:43] ہم نے آپ سے پہلے بھی محض آدمیوں کو ہی بھیجا جن پر ہم نے وحی کی ۔اُن سے پوچھ لو جو آسمانی کتاب کا علم رکھتے ہیں ، اگر تم نہیں جانتے ہو۔
[16:44] ہم نےان کو ثبوت اور آسمانی کتابیں فراہم کیں۔ اور ہم نے آپ پر یہ پیغام بھیجا ہے، تاکہ آپ لوگوں کے لئے اعلان کریں وہ سب جو اُن پر بھیجا گیا ہے ،شاید وہ عکاسی کریں۔
[16:45] کیا وہ لوگ جنھوں نے برائی کی منصوبہ بندی کی ، اس بات کی ضمانت دی کہ خدا ان کو زمین میں نہیں دھنسا دے گا ، یا ان پر عذاب نہیں آئے گا جب وہ اس کی توقع ہی نہی کر رہے ہوں گے؟
[16:46] یہ ان پر آ سکتا ہے جب وہ سو رہےہوں گے ؛ وہ کبھی بھی بچ نہیں سکتے۔
[16:47] یا ان پر تب آسکتا ہے جبکہ وہ دہشت ناک طور پر اس کی توقع کر رہے ہوں گے۔ آپ کا رب شفقت کرنےوالا ، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
[16:48] کیا انھوں نے وہ تمام چیزیں نہیں دیکھیں جنھے خدا نے تخلیق کیا؟ ان کے سائے انھیں دائیں اور بائیں جانب سے گھیرے ہوئے ہیں ، خدا کی فرمانبرداری میں ، اور اپنی مرضی سے ۔
[16:49] خدا کی سجدہ زیری کرتی ہیں آسمانوں اور زمین کی ہر چیز-ہر مخلوق -اور فرشتے بھی ؛بغیر کسی تکبر کے۔ *
[16:50] وہ اپنے رب کی تعظیم کرتے ہیں ، جو ان پر بالادست ہے ، اور وہ وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے ۔
[16:51] خدا نے اعلان کیا ہے "دو خدا وؑں کی عبادت مت کرو، خدا صرف ایک ہی ہے، تم صرف میری ہی تعظیم کرو"۔
[16:52] آسمانوں اور زمین میں ہر چیز خدا کی ملکیت ہے اور لہٰذا، مذہب اسی کےلئے مکمل طور پر مخصوص کیا جائے ۔کیا تم خدا کے علاو ہ کسی اور کی عبادت کرو گے؟
[16:53] کوئی بھی نعمت جس سے آپ لطف اندوز ہوتے ہیں خداکی طرف سے ہے ۔ اس کے باوجود، جب بھی آپ کوئی مصیبت مول لیتے ہیں ، آپ فوراً اس کو شکایت کرتے ہیں ۔
[16:54] پھر بھی، جیسے ہی وہ اپنے مصیبت کو دور کرتا ہے ، تم میں سے بعض واپس شرک پرستی پر آجاتے ہیں ۔
[16:55] ہم نے انہیں دیا ہے انہیں اس میں کفر کرنے دو۔ چلو پھر عارضی طور پر مزے اُوڑآوؑ؛ تمہیں یقینً معلوم ہو جائے گا۔
[16:56] انہوں نے جہالت کی بنا پر رزق کا ایک حصہ ،جوانہیں ہم نے انہیں عطا کیا،اپنے معبودوں کے لئے نامزد کیا ۔ خدا کی قسم ، تم اپنے بدعت کے لئے جوابدہ ٹھرآئے جاوؑ گے ۔
ننھی بچیوں کے خلاف غیر منصفانہ تعصب
[16:57] وہ توخدا کے لیئے بھی بیٹیاں نامزد کرتے ہیں ، اس کی عظمت ہو ، جبکہ وہ ترجیح دیتے ہیں اپنےلئے جسے وہ پسند کرتے ہیں ۔
[16:58] ان میں سے کسی کو بیٹی پیدا ہونے کی خبر دی جاتی ہے، ان کے چہرہ پر زبردست غم کی وجہ سے تاریک ہو جاتا ہے۔
[16:59] شرمندہ ، وہ لوگوں سے چھپاتا پھرتا ہے،اس بری خبر کی وجہ سے جو اس کو دی گئ ۔ وہ یہا ں تک سوچتا ہے: وہ ناخوشی سے اس بچی کو رکھے، یا اسےمٹی میں دفن کردے۔ یقیناً ان کے فیصلے نہایت ہی برے ہیں۔
[16:60] وہ لوگ جوآخرت میں یقین نہیں کرتے بدترین مثالیں قائم کرتے ہیں ،جبکہ خدا سب سے زیادہ شاندار مثالوں کا مالک ہے۔ وہ بے حد طاقت والا، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔
اصل گناہ
[16:61] اگر خدا لوگوں کو ان کے جرائم کے لئے سزا دیتا، تو اُس نے زمین پر موجود تمام مخلوق کوہلاک کر ڈالا ہو تا۔ لیکن وہ انہیں ایک مخصوص ، پیش معینہ وقت تک کے لئے مہلت دیتا ہے ۔جب ان کا وقت پورا ہو جاتا ہے ، تو وہ ایک گھنٹا بھی اس میں تاخیرنہیں کرسکتے ، اور نہ ہی اس میں پہل کرسکتے ہیں۔
[16:62] وہ خدا کے لئے نامزد کرتے ہیں وہ جسے وہ خود کے لئے ناپسند کرتے ہیں ، لہٰذا وہ اپنی ہی زبانوں سے جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ نیک ہیں! کوئی شک نہیں کہ ، وہ جہنم مول لے چکے ہیں ، کیونکہ انہوں نے بغاوت کی ہے۔
[16:63] خدا کی قسم ، ہم نے تم سے پہلے گروہوں کی طرف(پیغمبر) بھیجے ہیں ، لیکن شیطان نے ان کی نظروں میں ان کے کام آراستہ کر دیے۔ اس کے نتیجے میں، اب وہ ان کا رب ہے، اور وہ ایک دردناک عذاب مول لے چکےہیں۔
[16:64] ہم نے آپ پر یہ کتاب نازل کی ہے،ان کو وہ بتانے کے لیئے جس میں وہ اختلاف کرتےہیں ، اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں ان کے لئے ہدایت اور رحمت فراہم کرنے کے لئے۔
خدا کی طرف سے اضافی ثبوت
[16:65] خدا آسمان سےپانی برساتا ہےزمین کو پھر سے زندہ کرنے کے لئے مرجانے کے بعد۔ یہ ثبوت(کافی ) ہونا چاہیئے اُن لوگوں کے لیئے جو سن سکتے ہیں ۔
[16:66] اور مویشیوں میں آپ کے لئے ایک سبق ہے: ہم ان کے پیٹ سےآپ کے لیئے ایک مشروب فراہم کرتے ہیں ۔ ہضم شدہ کھانے اور خون کے درمیان سے، آپ خالص دودھ حاصل کرتے ہیں ،پینےوالوں کے لئےمزیدار۔
[16:67] اور کھجوروں اور انگور کے پھلوں سے تم نشہ اور عمدہ رزق بناتے ہو ۔ یہ ثبوت (کافی ) ہونا چاہئے سمجھنے والے لوگوں کے لئے۔
شہد کی مکھی
[16:68] اور آپ کے رب نے شہد کی مکھی کو وحی کی : پہاڑوں اور درختوں میں گھر تعمیر کرو، اور وہ (چھتوں ) میں آپ کے لئے تعمیر کرتے ہیں۔
[16:69] پھر ہرقسم کے پھلوں میں سے کھائو، اپنے رب کے تیارکردہ نقشے کی ہو بہو پیروی کرتے ہوئے۔ اپنے پیٹ سے لوگوں کے لیے شفا یابی ہے جس میں مختلف رنگوں کا ایک مشروب، آتا ہے۔یہ ثبوت(کافی) ہونا چاہئے اُن لوگوں کے لیے جو غور وفکرکرتے ہیں۔ *
[16:70] خدا ہی نے تم کو پیدا کیا، پھروہی تمہاری زندگیوں کو ختم کرتا ہے ۔ وہ تم میں سے بعض کونہایت بڑھاپےکی عمر تک زندہ رہنےکی اجازت دیتا ہے،صرف یہ معلوم کرنے کے لیے کہ علم حاصل کر سکنے کے لئے ایک حد ہے۔ خدا ہمہ دان، قادرِ مطلق ہے ۔
خدا کے ساتھ کوئی شراکت دار نہیں
[16:71] خدا نے دوسروں کے مقابلے میں تم سے کچھ لوگوں کے لئےزیادہ فراہم کیا ہے۔ وہ لوگ جن کو کافی مقدار دی گئی ہے،وہ اپنی ملکیت میں سے اپنے ماتحتوں کو اس حد تک کبھی نہیں دیں گے کہ وہ ان کے شراکت دار بن جائیں۔ وہ کیاخدا کی نعمتوں کو ترک کردیں گے؟ *
[16:72] اور خدا نے تم میں سے تمہارے لیےازواج کو بنایا اور تمہارے لیے ازواج سے بچوں اور پوتوں کو بنایا اور تمہارے لئےاچھا رزق فراہم کیا۔ کیاوہ باطل پر یقین کریں اور خدا کی نعمتوں کی ناشکری کریں؟
بت: کوئی ذہانت بھر عمل نہیں
[16:73] اس کے باوجود، وہ خدا کے سوا ان کی عبادت کرتےہیں جن کے پاس کوئی رزق نہیں نہ آسمانوں میں ،اور نہ زمین میں سے ،اور نہ وہ ان کو کچھ فراہم کر سکتے ہیں ۔
[16:74] لہذا خدا کے لئے مثالیں پیش نہیں کرو؛خدا جانتا ہے، جبکہ تم نہیں جانتے۔
امیر غریب مومن مومن سے بہتر ہے
[16:75] خدا ایک غلام کی مثال بیان کرتا ہے جو کہ ملکیت ہے اور بلکل بےبس ہے، اس کے مقابلہ میں وہ جسے ہم نے اچھے رزق سے نوازا ہے ، جس میں سے وہ پوشیدہ اور اعلانیہ طور پر خیرات ادا کرتاہے۔ کیا یہ دونوں برابر ہیں؟ تعریف ہو خدا کی، ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
[16:76] اور خُدا دو آدمیوں کی مثال بیان کرتا ہے: ایک گونگا ہے، کچھ کرنے کی صلاحیت سے قاصر، مکمل طور پر اپنے مالک پر انحصار کرتا ہے ۔وہ اسے جس راستے کی طرف اشارہ کرتا ہے، وہ کوئی اچھی چیز پیدا نہیں کر سکتا ۔ کیا وہ برابر ہے اُس کے جو انصاف کے ساتھ حکومت کرتا ہے اور سیدھے راستےکی ہدایت پرہے؟
یہ زندگی بہت مختصر ہے
[16:77] آسمانوں اور زمین کا مستقبل خدا کی ملکیت ہے ۔ جہاں تک کہ اس کا تعلق ہے، دنیا کی ختم شدگی(قیامت) ایک پلک کی جھپک کی دیر میں ہے یا اس سے بھی زیادہ نذدیک ۔ خدا قادرِ مطلق ہے ۔
[16:78] خدا تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے باہر لایا تھا کچھ بھی نہیں جانتے ہوئےور وہ اس نےتمہیں سماعت، بینائی اور دماغ عطا کئے , تاکہ تم شکر گزار ہو ۔
[16:79] انہوں نے آسمان کی فضا میں پرواز کرنے میں مصروف پرندوں کو نہیں دیکھا؟ خدا کے سوا اور کوئی نہیں جو انہیں جو انہیں ہوا میں برقرار رکھتاہے۔ اس میں یقین کرنے والے لوگوں کے لئے ثبوت(کافی) ہونا چاہئے۔
[16:80] اور خدا نے تمہیں ساکن گھر فراہم کئے جن میں تم رہاعش پزیر ہو سکو ۔ اور اس نے تمہیں مویشیوں کی کھالوں سےبنے ہوئےسفری گھربھی دئیے، تاکہ تم انہیں استعمال کرسکو جب تم سفر میں ہو ،اور جب تم آرام سے بیٹھ جاوؑ۔ اور ان کی اُون ، پشم اور بالوں سے، تم آرائشی سامان اور آسائشی چیزیں بناتےہوتھوڑی دیر کے لئے ۔
[16:81] اور خُدا نے تمہارے لئے اُن چیزون کے ذریعے جو اُس نے تخلیق کیں، چھاوؑں فراہم کی، اور تمہارے لئے پہاڑوں میں پناہ گاہیں فراہم کیں، اور تمہارے لئے لباس فراہم کئے جو تمہیں گرمی سے بچائیں اور وہ لباس جو تمہیں جنگوں میں لڑنے میں مدد دیں۔ وہ اس طرح تم پر اپنی نعمتوں کو کاملیت تک پہنچاتا ہے تاکہ تم زیرِتسلیم ہو۔
[16:82] اگر وہ اب بھی روگردانی کریں، پھر اپ کا واحد مقصد واضح (پیغام کی) حوالگی ہے ۔
کافر ناشکرے
[16:83] وہ مکمل طور پر خدا کی نعمتوں کو پہچانتے ہیں پھر ان سے انکار کرتے ہیں۔ ان کی اکثریت کفار ہیں ۔
قیامت کے دن
[16:84] وہ دن آئے گاجب ہم پھر ہر امت میں سے ایک گواہ اٹھائیں گے،پھر وہ جنہوں نے کفر کیا، انہیں (بولنے کی)اجازت نہ ہوگی ، اورنہ ان کو معذرت دی جائے گی۔
[16:85] ایک باروہ لوگ جنہوں نےخلاف ورزی عذاب دیکھ لیں گے، تب بہت دیر ہو جائے گی؛ ان کے لئے اس میں کمی نہ کی جائےگی ، اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی۔
شریک اپنے مشرکوں سے بری
[16:86] وہ لوگ جو شرک کا ارتکاب کیا اپنے شریکوں کو دیکھیں تو وہ کہیں گے "اے ہمارے رب، ان کو ہم تیرے سوا شریک ٹھرایا ۔” شریک پھر ان کا سامنا کریں گے اور، کہیں گے "تم جھوٹے ہو"۔
[16:87] وہ مکمل طور پر اس دن خدا کے زیرِتسلیم ہو جائیں گے، اور وہ شریک جن کو انہوں نے ایجاد کیا، ان سے بری ہو جائیں گے۔
[16:88] وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور خدا کے راستے سے دور کیا، ہم ان کے عذاب کوبڑھا دیتے ہیں ان کے عذاب میں اضافہ کرکے، ان کےجرائم کی وجہ سے۔
[16:89] وہ دن آئے گا جب ہم ہر اُمت میں سے ایک گواہ انہیں میں سے اٹھائیں گے اور آپ کو ان لوگوں کے گواہ کے طور پر لائیں گے ۔ ہم نے تم پر یہ کتاب نازل کی ہے تمہیں ہر چیز کی وضاحت فراہم کرنے کے لئے، اور ہدایت، رحمت اورتسلیم شداہوں کے لیے ایک خوش خبری ہے ۔
[16:90] خدا انصاف، خیرات، اور رشتہ داروں کا خیال رکھنے کی حمایت کرتا ہے اور وہ برائی، بدی ، اور نافرمانی سے منع فرماتا ہے۔ وہ تمہیں منور کرتا ہے تاکہ تم غور کرو۔
تم زبان دوتو پورا کرنا
[16:91] تم خدا کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کرنا جب تم اس طرح عہد کرو۔ تم اپنے حلف کی خلاف ورزی نہ کرنا ان کو پورا کرنے کے لئے (خدا کی ) قسم کھانے کے بعد کیونکہ تم نے خدا کو اپنا ضامن بنا دیا ہے۔ خدا تمہارے ہر عمل کو جانتا ہے ۔
[16:92] اُس بننے والے کی طرح مت بنو جس نے اپنا سوت مضبوط کات لینے کے بعد کھول کر کمزورٹوٹے دھاگوں میں بدل ڈالا۔ یہ تمہاری مثال ہے اگرتم ایک دوسرے سے فائدہ اٹھانے کے لئے قسموں کا غلط استعمال کرو۔آیا ایک گروہ دوسرے گروہ سے بڑا ہو، اس طرح خدا تمہاری آزما ئش کرتا ہے۔ وہ تمہیں ضرورقیامت کے دن سب کچھ دکھائے گا جس میں تم نے اختلاف کیا ۔
[16:93] اگر خدا چاہتا تو وہ تمہیں ایک جماعت بنا سکتا تھا ۔ لیکن اسے گمراہ کرتا ہےجو کوئی گمراہی کا انتخاب کرتا ہے اور وہ ہدایت دیتا ہے اسےجو کوئی بھی ہدایت کی خواہش کرتا ہے۔* یقینا تم نے جو کچھ بھی کیا ہےاس کے بارے میں تم سے پوچھا جائے گا۔
اپنے حلفوں کی خلاف ورزی: ایک سنگین جرم
[16:94] تم آپس میں حلفوں کا غلط استعمال نہ کرو، ایسا نہ ہو کہ تم واپس ایک مضبوط قدم جمانے کے بعدمنحر ف ہو جاوؑ ، پھر تم بدحالی مول لو۔ اس طرح خدا کے رستے سے پسپا کرنے کا نتیجہ ہے(ایک بری مثال قائم کی وجہ سے)؛ تم ایک خوفناک عذاب مول لیتے ہو۔
[16:95] خدا کے سامنے اپنے حلفوں کوسستے میں فروخت نہ کرو ۔ جو خدا کے پاس ہے، وہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے اگر تم صرف جانتے ۔
[16:96] جو تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جاتا ہے، لیکن جو خدا کے پاس ہے وہ ہمیشہ باقی رہتا ہے ۔ ہم بے شک اُن کواجرعطا کریں گے جو استقلال سےثابت قدمى کرتے ہیں ۔ ہم انہیں ان کے نیک اعمال کابدلہ دیں گے ۔
خوشی کی ضمانت اب اور ہمیشہ کے لئے
[16:97] جو کوئی بھی نیک اعمال کرے، مرد یا عورت، جبکہ وہ ایمان رکھتا ہو، ہم بے شک ا نہیں اس دنیا میں ایک خوشگوار زندگی عطا کریں گے اور ہم ضرور انہیں ان کا پورا پورا اجر (روز قیامت) ان کے نیک اعمال کے بدلے۔
ایک اہم حکم *
[16:98] جب تم قرآن پڑھو تو،تم خداسےمستردشیطان کی پناہ طلب کرو۔
[16:99] اس کی ان پر کوئی طاقت نہیں ہے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔
[16:100] اس کی طاقت ان لوگوں تک محدود ہے جو اپنے مالک کے طور پر اس کا انتخاب کریں، جو اپنے خدا کے طور پر اس کاانتخاب کرتے ہیں۔
[16:101] اور جب ہم ایک وحی کی جگہ دوسری کو متبادل کرتے ہیں اور خدا سے پوری طرح آگاہ ہے اس سے جو وہ نازل کرتا ہے ، وہ کہتے ہیں،"آپ نے ہی اس کوگڑھ لیا !" درحقیقت ان میں سے اکثر نہیں جانتے ۔
[16:102] کہہ دو کہ، "روح القدس نے تمہارے پروردگار کی طرف اس کو اُتارا ہے، سچائی کے ساتھ، ایمان والوں کو یقین دلانے کے لئے، اور فرمانبرداروں لئے ایک مشعل راہ اورخوش خبری فراہم کرنے کے لئے۔"
قرآن بائبل سے نقل نہیں کیا گیا
[16:103] ہم پوری طرح جانتے ہیں کہ یہ کہتے ہیں کہ، "کوئی انسان ہی اسے سکھارہاہے!"۔ وہ جس ذریعے کی طرف اشارہ کرتے ہیں اس کی زبان غیر عربی ہے اور یہ ایک کامل عربی زبان ہے ۔
[16:104] بیشک جو لوگ خدا کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے، خدا ان کو ہدایت نہیں فرماتا۔ انہوں نے ایک دردناک عذاب مول لیا ہے ۔
[16:105] جو باطل عقائد بناتے گڑھتےہیں یہ لوگ صرف وہی ہےجوخدا کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ۔ وہ حقیقی جھوٹے ہیں ۔
زبانی جمع خرچ کچھ اہمیت نہیں رکھتا
[16:106] جو لوگ ایمان لانے کے بعد خدا سےکفر کریں اور کفر کے ساتھ مکمل طور پر مطمعین ہو جائیں خدا کی طرف سے غضب مول لیتے ہیں ۔ صرف اُنہی لوگوں کو معذرت دی جاتی ہے جن کے دل ایمان سے بھر ے ہوتے ہیں لیکن انہیں کفر کا اقرار کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔*
اس زندگی میں مشغولیت خدا سے علیحدگی کی طرف لے جاتی ہے
[16:107] یہ اس لئے کہ انہوں نے اس زندگی کو آخرت پر ترجیح دی اور خدا ایسے کافر لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا ۔
[16:108] یہ وہ ہیں جن کے دلوں پر خدا نے مہر لگا دی ہےاور ان کی سماعت اور ان کی بینائی پر ۔ اس کے نتیجے میں، وہ بے خبر ر رہتے ہیں ۔
[16:109] بلاشبہ وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والے ہو جائیں گے۔
[16:110] جولوگ ظلم و ستم کی وجہ سے ہجرت کریں اور پھر جدوجہد اوراستقلال کے ساتھ ثابت قدم رہیں، آپ کا پروردگار ،اس سب کی وجہ سے ، معاف کرنے والا ، نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
[16:111] وہ دن آئے گا جب ہر روح اپنی ہی وکیل کے طور پر کام کرےگی اور ہر روح کو مکمل طور پر اجر ادا کیا جائے گا اس کا، جو کچھ بھی اس نے کیا، بغیر کسی ظلم کے۔
حلال کھانے کو حرام کرنا محرومی لاتا ہے
[16:112] خدا ایک قوم کی مثال پیش ہےجو محفوظ اور خوشحال ہوا کرتی تھی ، ساتھ ہی رزق ہر طرف سے ان کے پاس آیا کرتا تھا۔لیکن پھر، یہ خدا کی نعمتوں کی ناشکرے ہو گئے ۔ اس کے نتیجے میں، خدانے ان کو بھوک اور عدم تحفظ کی مشکلات کا مزہ چکھایا ۔ اس طرح بدلا ہے اس کا جو انہوں نے کیا۔
[16:113] انہیں میں سے ایک رسول ان کے پاس گیا تھا، لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا ہے ۔ اس کے نتیجے میں، ان کے گناہوں کے سبب عذاب ان پر آگرا۔
[16:114] لہذا،تم خدا کے رزق میں سے ہر چیز کھاؤ جو حلال اور اچھی ہے اور خدا کی نعمتوں کی شکرگزاری کرو اگر تم صرف اسی ہی کی عبادت کرتے ہو۔
صرف چارکھانےحرام کردہ
[16:115] وہ صرف تم پر حرام کرتا ہے مردہ جانور، خون، سور کا گوشت * اور وہ کھانا جوخدا کے سوا کسی اور کے لئے نذر نیاز کیا گیا ہو ۔ اگر کوئی (ان کو کھانے پر) مجبور ہوجائے، جان بوجھ کر یا بدخواہی کے بغیر، تو خدا معاف کرنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
[16:116] تم اپنی زبانوں سے جھوٹ نہ بولنا یہ کہہ کر : "یہ حلال ہے ،اور یہ حرام ہے”جھوٹ گھڑ کر اور انہیں خدا سے نسب کر کے ۔ بیشک جو لوگ جھوٹ گھڑتے ہیں اور اسے خدا سے نسب کرتے ہیں کبھی بھی کامیاب نہ ہوں گے ۔
[16:117] وہ مختصر طور پر لطف اندوز ہوتے ہیں ،پھر دردناک عذاب جھیلتے ہیں۔
[16:118] یہودیوں کے لئے، ہم نے وہ حرام کیا جس کا ہم نے آپ کو پہلے سے قصہ کیا* وہ ہم نہیں ہیں جنہوں نے ان پر ظلم کیا ۔ وہ یہی ہیں جنہوں نے خود اپنی روحوں پر ظلم کیا ۔
[16:119] اس کے باوجود ، جہاں تک اُن لوگوں کا تعلق ہےجوجہالت کی بنا پرگناہ کریں ، پھر اس کے بعد توبہ اور اصلاح کریں، آپ کا رب، یہ سب کرنے کے بعد، بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
ابراہیم
[16:120] ابراہیم دراصلخدا کی فرمانبرداری کی ایک مثالی موہر تھا، ایک توحید پرست جس نے کبھی بھی شُرکاء کی عبادت نہیں کی ۔
[16:121] کیونکہ وہ اپنے رب کی نعمتوں کا شکرگزار تھا، اُس نے اِسےچن لیا اور اِسے ایک سیدھی راہ کی طرف ہدایت دی ۔
[16:122] ہم نے اسے اس زندگی میں خوشی بخشی اور آخرت میں وہ نیکو کاروں کے ساتھ ہو گا ۔
محمد: ابراہیم کے ایک پیروکار *
[16:123] پھر ہم نے تمہیں (محمد) ابراہیم کے مذہب کی پیروی کرنے کی وحی کی* توحید پر ست ؛ وہ کبھی بھی مُشرک نہ تھا ۔
سبت منسوخ
[16:124] سبت کا دن صرف انہی کے لیے مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے آخر اس میں اختلاف کیا(یہودی اور عیسائی ) ۔ اور تمہارا پروردگار ہی ہےجوان کے تنازعات کے حوالے سے قیامت کے دن ان میں فیصلہ کرے گا ۔
خدا کا پیغام کوکس طرح پھیلایا جائے
[16:125] تم اپنے رب کی راہ پر حکمت اورروشن ضمیری کے ساتھ اِن کو دعوت دو اور ان کے ساتھ بہترین ممکنہ انداز میں مباحثہ کرو۔ تمہارا پروردگار خوب جانتا ہےکہ کون اس کی راہ سے بھٹک گیا ہے، اور وہ خوب جانتا ہے کون ہدایت پر ہے ۔
[16:126] اور اگر تم سزا دو تو، ایک برابر سزا پہنچانا ۔ لیکن اگر تم صبر سے کام لو (انتقام کے بجائے )، تو صبر کرنے والوں کے لئے یہ بہتر ہو گا ۔
[16:127] تم صبر سے کام لینا - اور تمھارا صبر صرف خدا کی مدد سے ہی قابل حصول ہے۔ ان کی وجہ سے غم نہ کرو، اور ان کی چالوں سےآزاردہ نہ ہو۔
[16:128] خدا اُن کے ساتھ ہےجوایک نیکوکار زندگی گزارتے ہیں، اور وہ جو خیرات دینے والے ہیں۔