Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 16:92 — شھد کی مکھی (النحل)

اُس بننے والے کی طرح مت بنو جس نے اپنا سوت مضبوط کات لینے کے بعد کھول کر کمزورٹوٹے دھاگوں میں بدل ڈالا۔ یہ تمہاری مثال ہے اگرتم ایک دوسرے سے فائدہ اٹھانے کے لئے قسموں کا غلط استعمال کرو۔آیا ایک گروہ دوسرے گروہ سے بڑا ہو، اس طرح خدا تمہاری آزما ئش کرتا ہے۔ وہ تمہیں ضرورقیامت کے دن سب کچھ دکھائے گا جس میں تم نے اختلاف کیا ۔

[16:91] تم خدا کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کرنا جب تم اس طرح عہد کرو۔ تم اپنے حلف کی خلاف ورزی نہ کرنا ان کو پورا کرنے کے لئے (خدا کی ) قسم کھانے کے بعد کیونکہ تم نے خدا کو اپنا ضامن بنا دیا ہے۔ خدا تمہارے ہر عمل کو جانتا ہے ۔

[16:93] اگر خدا چاہتا تو وہ تمہیں ایک جماعت بنا سکتا تھا ۔ لیکن اسے گمراہ کرتا ہےجو کوئی گمراہی کا انتخاب کرتا ہے اور وہ ہدایت دیتا ہے اسےجو کوئی بھی ہدایت کی خواہش کرتا ہے۔* یقینا تم نے جو کچھ بھی کیا ہےاس کے بارے میں تم سے پوچھا جائے گا۔