قرآن 16:71 — شھد کی مکھی (النحل)
خدا نے دوسروں کے مقابلے میں تم سے کچھ لوگوں کے لئےزیادہ فراہم کیا ہے۔ وہ لوگ جن کو کافی مقدار دی گئی ہے،وہ اپنی ملکیت میں سے اپنے ماتحتوں کو اس حد تک کبھی نہیں دیں گے کہ وہ ان کے شراکت دار بن جائیں۔ وہ کیاخدا کی نعمتوں کو ترک کردیں گے؟ *
[16:70] خدا ہی نے تم کو پیدا کیا، پھروہی تمہاری زندگیوں کو ختم کرتا ہے ۔ وہ تم میں سے بعض کونہایت بڑھاپےکی عمر تک زندہ رہنےکی اجازت دیتا ہے،صرف یہ معلوم کرنے کے لیے کہ علم حاصل کر سکنے کے لئے ایک حد ہے۔ خدا ہمہ دان، قادرِ مطلق ہے ۔
[16:72] اور خدا نے تم میں سے تمہارے لیےازواج کو بنایا اور تمہارے لیے ازواج سے بچوں اور پوتوں کو بنایا اور تمہارے لئےاچھا رزق فراہم کیا۔ کیاوہ باطل پر یقین کریں اور خدا کی نعمتوں کی ناشکری کریں؟