Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 16:70 — شھد کی مکھی (النحل)

خدا ہی نے تم کو پیدا کیا، پھروہی تمہاری زندگیوں کو ختم کرتا ہے ۔ وہ تم میں سے بعض کونہایت بڑھاپےکی عمر تک زندہ رہنےکی اجازت دیتا ہے،صرف یہ معلوم کرنے کے لیے کہ علم حاصل کر سکنے کے لئے ایک حد ہے۔ خدا ہمہ دان، قادرِ مطلق ہے ۔

[16:69] پھر ہرقسم کے پھلوں میں سے کھائو، اپنے رب کے تیارکردہ نقشے کی ہو بہو پیروی کرتے ہوئے۔ اپنے پیٹ سے لوگوں کے لیے شفا یابی ہے جس میں مختلف رنگوں کا ایک مشروب، آتا ہے۔یہ ثبوت(کافی) ہونا چاہئے اُن لوگوں کے لیے جو غور وفکرکرتے ہیں۔ *

[16:71] خدا نے دوسروں کے مقابلے میں تم سے کچھ لوگوں کے لئےزیادہ فراہم کیا ہے۔ وہ لوگ جن کو کافی مقدار دی گئی ہے،وہ اپنی ملکیت میں سے اپنے ماتحتوں کو اس حد تک کبھی نہیں دیں گے کہ وہ ان کے شراکت دار بن جائیں۔ وہ کیاخدا کی نعمتوں کو ترک کردیں گے؟ *