قرآن 16:69 — شھد کی مکھی (النحل)
پھر ہرقسم کے پھلوں میں سے کھائو، اپنے رب کے تیارکردہ نقشے کی ہو بہو پیروی کرتے ہوئے۔ اپنے پیٹ سے لوگوں کے لیے شفا یابی ہے جس میں مختلف رنگوں کا ایک مشروب، آتا ہے۔یہ ثبوت(کافی) ہونا چاہئے اُن لوگوں کے لیے جو غور وفکرکرتے ہیں۔ *
[16:68] اور آپ کے رب نے شہد کی مکھی کو وحی کی : پہاڑوں اور درختوں میں گھر تعمیر کرو، اور وہ (چھتوں ) میں آپ کے لئے تعمیر کرتے ہیں۔
[16:70] خدا ہی نے تم کو پیدا کیا، پھروہی تمہاری زندگیوں کو ختم کرتا ہے ۔ وہ تم میں سے بعض کونہایت بڑھاپےکی عمر تک زندہ رہنےکی اجازت دیتا ہے،صرف یہ معلوم کرنے کے لیے کہ علم حاصل کر سکنے کے لئے ایک حد ہے۔ خدا ہمہ دان، قادرِ مطلق ہے ۔