قرآن 16:76 — شھد کی مکھی (النحل)
اور خُدا دو آدمیوں کی مثال بیان کرتا ہے: ایک گونگا ہے، کچھ کرنے کی صلاحیت سے قاصر، مکمل طور پر اپنے مالک پر انحصار کرتا ہے ۔وہ اسے جس راستے کی طرف اشارہ کرتا ہے، وہ کوئی اچھی چیز پیدا نہیں کر سکتا ۔ کیا وہ برابر ہے اُس کے جو انصاف کے ساتھ حکومت کرتا ہے اور سیدھے راستےکی ہدایت پرہے؟
[16:75] خدا ایک غلام کی مثال بیان کرتا ہے جو کہ ملکیت ہے اور بلکل بےبس ہے، اس کے مقابلہ میں وہ جسے ہم نے اچھے رزق سے نوازا ہے ، جس میں سے وہ پوشیدہ اور اعلانیہ طور پر خیرات ادا کرتاہے۔ کیا یہ دونوں برابر ہیں؟ تعریف ہو خدا کی، ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
[16:77] آسمانوں اور زمین کا مستقبل خدا کی ملکیت ہے ۔ جہاں تک کہ اس کا تعلق ہے، دنیا کی ختم شدگی(قیامت) ایک پلک کی جھپک کی دیر میں ہے یا اس سے بھی زیادہ نذدیک ۔ خدا قادرِ مطلق ہے ۔