قرآن 16:61 — شھد کی مکھی (النحل)
اگر خدا لوگوں کو ان کے جرائم کے لئے سزا دیتا، تو اُس نے زمین پر موجود تمام مخلوق کوہلاک کر ڈالا ہو تا۔ لیکن وہ انہیں ایک مخصوص ، پیش معینہ وقت تک کے لئے مہلت دیتا ہے ۔جب ان کا وقت پورا ہو جاتا ہے ، تو وہ ایک گھنٹا بھی اس میں تاخیرنہیں کرسکتے ، اور نہ ہی اس میں پہل کرسکتے ہیں۔
[16:60] وہ لوگ جوآخرت میں یقین نہیں کرتے بدترین مثالیں قائم کرتے ہیں ،جبکہ خدا سب سے زیادہ شاندار مثالوں کا مالک ہے۔ وہ بے حد طاقت والا، سب سے زیادہ حکمت والا ہے ۔
[16:62] وہ خدا کے لئے نامزد کرتے ہیں وہ جسے وہ خود کے لئے ناپسند کرتے ہیں ، لہٰذا وہ اپنی ہی زبانوں سے جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ نیک ہیں! کوئی شک نہیں کہ ، وہ جہنم مول لے چکے ہیں ، کیونکہ انہوں نے بغاوت کی ہے۔