قرآن 16:125 — شھد کی مکھی (النحل)
تم اپنے رب کی راہ پر حکمت اورروشن ضمیری کے ساتھ اِن کو دعوت دو اور ان کے ساتھ بہترین ممکنہ انداز میں مباحثہ کرو۔ تمہارا پروردگار خوب جانتا ہےکہ کون اس کی راہ سے بھٹک گیا ہے، اور وہ خوب جانتا ہے کون ہدایت پر ہے ۔
[16:124] سبت کا دن صرف انہی کے لیے مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے آخر اس میں اختلاف کیا(یہودی اور عیسائی ) ۔ اور تمہارا پروردگار ہی ہےجوان کے تنازعات کے حوالے سے قیامت کے دن ان میں فیصلہ کرے گا ۔
[16:126] اور اگر تم سزا دو تو، ایک برابر سزا پہنچانا ۔ لیکن اگر تم صبر سے کام لو (انتقام کے بجائے )، تو صبر کرنے والوں کے لئے یہ بہتر ہو گا ۔