قرآن 17:64 — بنی اسرائیل(بنی اسرائیل)
"تم اپنی آواز کے ذریعے انہیں بہکانا، اور اپنی تمام افواج اور اپنے تمام آدمی ان کے خلاف متحرک کرنا، اوران کے مال اور ان کےبچوں میں حصہ داری کرنا، اور ان کو وعدہ دینا۔ جس کسی بھی چیز کا شیطان وعدہ دیتا ہے، ایک فریب سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے۔
[17:63] اُس نے کہا، "تو جاؤ؛ تم اور وہ جو تمہاری پیروی کریں گے جہنم میں پہنچ جائیں گے اپنی جزا کے طور پر؛ ایک منصفانہ جزا ۔
[17:65] " رہے وہ جومیرے بندے ہیں ، ان پر تمہاری کوئی طاقت نہیں ہے ۔" تمہارا پروردگار ایک وکیل کے طور پر کافی ہے ۔