قرآن 17:7 — بنی اسرائیل(بنی اسرائیل)
" اگر تم نیکو کاری کرو ، تو تم نیکو کاری اپنی ہی بھلائی کے لئے کرتے ہو، لیکن اگر تم برائی کرو تو تم اپنے ہی گھاٹے کے لئے کرتے ہو۔ لہٰذا، جب دوسری مرتبہ آئے گی، وہ تمہیں شکست یاب کر دیں گے اور مسجد میں داخل ہو جائیں گے، ویسے ہی جیسے کہ پہلی بار ہوئے تھے۔ وہ تمہارے حاصل کردہ تمام سرمائے کا صفایا کر دیں گے۔"
[17:6] "اس کے بعد، ہم تمہیں ان پر ایک باری دیں گے، اور تمہیں بہت سارا مال اوراولاد فراہم کریں گے؛ ہم تمہیں ان پر با لادستی دیں گے۔
[17:8] تمہارا پروردگار تم پر اپنی رحمت برساتا ہے۔ لیکن اگر تم واپس سرکشی پر اُتر آئے، تو ہم مقابلے میں عذاب دیں گے۔ہم نے کافروں کے لئے جہنم کو ایک حتمی ٹھکانےکے طور پر مقرر کر دیا ہے۔