Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 17:8 — بنی اسرائیل(بنی اسرائیل)

تمہارا پروردگار تم پر اپنی رحمت برساتا ہے۔ لیکن اگر تم واپس سرکشی پر اُتر آئے، تو ہم مقابلے میں عذاب دیں گے۔ہم نے کافروں کے لئے جہنم کو ایک حتمی ٹھکانےکے طور پر مقرر کر دیا ہے۔

[17:7] " اگر تم نیکو کاری کرو ، تو تم نیکو کاری اپنی ہی بھلائی کے لئے کرتے ہو، لیکن اگر تم برائی کرو تو تم اپنے ہی گھاٹے کے لئے کرتے ہو۔ لہٰذا، جب دوسری مرتبہ آئے گی، وہ تمہیں شکست یاب کر دیں گے اور مسجد میں داخل ہو جائیں گے، ویسے ہی جیسے کہ پہلی بار ہوئے تھے۔ وہ تمہارے حاصل کردہ تمام سرمائے کا صفایا کر دیں گے۔"

[17:9] یہ قرآن کی سب سے بہترین راہ کی طرف ہدایت دیتا ہے، اور مومنوں کے لئے اچھی خبر لاتا ہے جو نیک زندگی گزارتے ہیں، کہ وہ ایک عظیم اجر کے مستحق ہو چکے ہیں۔