قرآن 18:17 — غار (الکھف)
تم سوارج کو دیکھ سکتے تھے جب وہ غار کے دائیں جانب سے طلوع ہوا کرتا، جب یہ اس کے اندر خالی جگہ میں سویا کرتے تھے۔ یہ خدا کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ * جسے بھی خدا ہدایت دیتا ہے وہ واقعی ہدایت یافتہ ہے، اور جسے وہ گمراہ کرے، تمہیں اس کے لئے ایک رہنما استاد نہیں ملے گا۔
[18:16] " چونکہ تم ان سے گریز کرنا چاہتے ہو، اور ان کی خدا کے سوا دوسروں کی عبادت سے، * آوٴ ہم غار میں پناہ لے لیں۔ ہمارا پروردگار شاید ہم پر رحم کرے اور ہمیں صحیح فیصلہ کی طرف ہدایت کرے"۔
[18:18] تم یہ سوچتے کہ وہ خوب بیدار تھے، جب کہ وہ درحقیقت سو رہے تھے۔ ہم انہیں دائیں اور بائیں طرف پھیرتے، جبکہ ان کا کتا ان کے بیچ میں اپنےبازو پھیالائے تھا۔ اگر تم نے انہیں دیکھا ہوتا، تو تم ان سے فرار ہو جاتے، دہشت کے مارے۔