قرآن 18:28 — غار (الکھف)
تم اپنے آپ پر زور دو ان لوگوں کے ساتھ شامل ہونے کے لئے جودن اور رات اپنے پروردگار کی عبادت کرتے ہیں، صرف اسی کی جستجو میں۔ان سے اپنی نظریں مت پھیرو، دنیا کی زینتوں کی جستجو میں۔ نہ ہی تم اس کی پیروی کرنا جس کا دل ہمارے پیغام سے غافل ہے؛ ایک وہ جو اپنی خواہشات کی پیروی کرتا ہے، اور جس کی ترجیحات تذبذب ہیں۔
[18:27] تم پڑھ کر سنانا جسے تم پر نازل کیا جاتا ہے تمہارے پروردگار کی آسمانی کتاب سے۔اس کے الفاظ کو کوئی منسوخ نہیں کرے گا، اور تم اس کے سوا کسی دوسرے ذریعہ کونہیں پاوٴ گے۔
[18:29] اعلان کرو:"یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے سچ ہے،" پھر جو کوئی چاہے ایمان لے آئے، اور جو کوئی چاہے کفر کرے۔ ہم نے ظلم کرنے والوں کے لئے آگ تیار کر رکھی ہے جو انہیں مکمل طور پر گھیر لے گی۔ جب وہ مدد کے لئے چیخیں گے، تو انہیں ایک مائع جیسا گاڑھا تیزاب دیا جائے گا جو چہروں کو جلا ڈالتا ہے!کیا ہی دکھی قسمت!