قرآن 18:30 — غار (الکھف)
رہے وہ جو ایمان لے آئیں اور نیک زندگی گزاریں، ہم کبھی بھی نیک کے کام کرنے والوں کو جزا دینے میں ناکام نہیں ہوتے ۔
[18:29] اعلان کرو:"یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے سچ ہے،" پھر جو کوئی چاہے ایمان لے آئے، اور جو کوئی چاہے کفر کرے۔ ہم نے ظلم کرنے والوں کے لئے آگ تیار کر رکھی ہے جو انہیں مکمل طور پر گھیر لے گی۔ جب وہ مدد کے لئے چیخیں گے، تو انہیں ایک مائع جیسا گاڑھا تیزاب دیا جائے گا جو چہروں کو جلا ڈالتا ہے!کیا ہی دکھی قسمت!
[18:31] وہ جنت کے باغات کے مستحق ہو گئے ہیں جن میں نہریں بہتی ہیں۔ انہیں وہاں سونے کے کنگنوں سے آراستہ کیا جائے گا، اور یہ سبز ریشم اور مخمل کے کپڑے پہنیں گے، اور آرام دہ سامانِ آرائش پر آرام کریں گے ۔کیا ایک شاندار اجر ؛ کیا ایک شاندار ٹھکانا!