قرآن 2:102 — بچھیا(البقرة)
وہ اس چیز کی پیروی کرنے لگے جوشیاطین سلیمان کی سلطنت کے نام پر سکھایا تھا حالانکہ سلیمان کافر نہیں تھا،لیکن شیاطین کافر تھے۔ وہ لوگوں کو جادوگری کی تعلیم دیتے تھے اوروہ چیز جو بابل میں ہاروت اورماروت فرشتے کے ذریعے نازل کی گئی تھی ۔ان دونوں فرشتوں نے لوگوں کو کبھی یہ علم نہ سکھایا یہ بتائے بغیر کہ،’یہ’ایک آزمائش ہے ،اس علم کا ناجائز استعمال نہ کرنا ‘‘ ۔لیکن لوگوں نے اس علم کو میاں بیوی میں پھوٹ ڈالنے جیسی شیطانی سکیموں میں استعمال کیا ۔خدا کے حکم کے بغیر وہ کسی کونقصان نہیں پہنچا سکتے تھے ،تب بھی وہ ایسی چیزیں سیکھتے رہے جو ان فائد ہ نہیں نقصان پہنچا سکتی تھی ۔وہ جو کچھ بھی کررہے تھے اس سے بخوبی آگاہ تھے ۔آخرت میں ساحر کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔ درحقیقت برا ہے وہ جس کے عوض انہوں نے اپنی روحوں کو بیچ دیا، کاش کہ یہ جانتے ۔
[2:101] اب جبکہ خدا کا ایک پیغمبر ان کے پاس آگیا ہے *اوراگرچہ ان کی کتابوں کو ثابت کرتا ہے اور ان کی تصدیق کرتا ہے، ان کتابوں کے بعض پیروکار (یہودی ،عیسائی اور مسلمان)اپنی پیٹھ پیچھے خدا کی آسمانی کتاب کونظرانداز کر دیتے ہیں جیسے ان کے پاس کوئی کتاب تھی ہی نہیں ۔
[2:103] اگر وہ ایمان لائیں اور پاک زندگی گزاریں تو خدا کے ہاں اس کا اجر کہیں زیادہ بہتر ہے ،کاش انہیں معلوم ہوتا ۔