قرآن 2:140 — بچھیا(البقرة)
کیا تم یہ کہتے ہوکہ ابراہیم، اسماعیل ،اسحاق ،یعقوب اور آبائی بزرگ یہودی یا عیسائی تھے؟ کہوکہ،”کیا تم خدا سے بہتر جانتے ہو؟ اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو جو خدا کی طرف سے دی گئی گواہی کو چھپاتا ہے؟ خدا کبھی بھی غافل نہیں ہے ہر اس عمل سے جو تم کرتے ہو ‘‘۔
[2:139] کہو ’’کیا تم خدا کے بارے میں ہم سے بحث کرتے ہو ،حالانکہ وہ تمہارا بھی پروردگار ہے اور ہمار ا بھی۔ہم اپنے اعمال کیلئے جوابدہ ہیں اور تم اپنے اعمال کے جوابدہ ہواورہم اکیلے اسی ہی کے جان نثار ہیں‘‘۔
[2:141] یہ ماضی کی ایک قوم تھی۔وہ اس کے ذمہ دار ہیں جو انہوں نے کمایا اور تم اسکے جوابدہ ہو جو تم نے کمایا ہے ۔تم ان لوگوں کے کسی عمل کے جوابدہ نہیں ہو‘‘۔