قرآن 2:149 — بچھیا(البقرة)
تم جہاں بھی جاؤ (نماز کے دوران ) مقدس مسجد *کی طرف رخ مو ڑ لینا۔یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے سچ ہے ۔تم جو کچھ بھی کرتے ہو خدا اس سے ہر گز بے خبر نہیں ہے ۔
[2:148] تم میں سے ہر کوئی پیروی کیلئے رخ کا انتخاب کرتا ہے :تم نیکوکاری کی طرف دوڑو۔تم جہاں بھی ہوگے، خدا تمہیں طلب کرے گا۔خدا قادر مطلق ہے۔
[2:150] تم جہاں بھی جانا،اپنا رخ (نماز کے دوران ) مقدس مسجد کی طرف پھیرلینا۔تم جہاں بھی ہو ، اپنا رخ اس کی طرف ہی پھیرا کرو (نماز کے دوران )۔ اس طرح، لوگوں کوتمہارے خلاف کوئی حجت نہیں ملے گی سوائے ان کے جو ظالم ہونگے ۔ان سے مت ڈرنا، اور مجھ سے ڈرو اس کے بجاۓ ۔ میں پھر تم پر اپنی نعمت پوری کردوں گا،تاکہ شائد تم ہدایت حاصل کرو۔