قرآن 2:151 — بچھیا(البقرة)
(نعمتیں) جیسے کہ تمہارے درمیان تم میں سے ایک پیغمبر کو بھیجنا جو تمہیں ہمارے انکشافات سنانے کے لیۓ ،تمہاری پاک کرنے کے لیۓ اور تمہیں آسمانی کتاب اور حکمت سکھانے کے لیۓ ،اور تمہیں وہ سکھانے کے لیۓ جو تم کبھی نہیں جانتے تھے ۔
[2:150] تم جہاں بھی جانا،اپنا رخ (نماز کے دوران ) مقدس مسجد کی طرف پھیرلینا۔تم جہاں بھی ہو ، اپنا رخ اس کی طرف ہی پھیرا کرو (نماز کے دوران )۔ اس طرح، لوگوں کوتمہارے خلاف کوئی حجت نہیں ملے گی سوائے ان کے جو ظالم ہونگے ۔ان سے مت ڈرنا، اور مجھ سے ڈرو اس کے بجاۓ ۔ میں پھر تم پر اپنی نعمت پوری کردوں گا،تاکہ شائد تم ہدایت حاصل کرو۔
[2:152] تم مجھے یاد رکھو تاکہ میں تمہیں یاد رکھوں اور میری شکر گزاری کرو؛ ناشکرے مت بن جاؤ۔