Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:165 — بچھیا(البقرة)

اس کے باوجو د، کچھ لوگ ایسے ہیں جو خدا کے مقابلے میں شریک مقرر کرتے ہیں اور ان سے اس طرح محبت کرتے ہیں جیسے وہ خدا ہیں۔جو ایمان رکھتے ہیں وہ خدا سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں ۔کاش یہ ظالم اپنے آپ کو دیکھ سکتے جب وہ عذاب کو دیکھ لیں گے ۔انہیں تم معلوم ہوجائے گا کہ تما م طاقت صرف اکیلے خدا ہی کے پاس ہے اور یہ کہ خدا کا عذاب زبردست ہے ۔

[2:164] آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں،رات اور دن کے بدلنے میں اوران کشتیوں میں جو سمندروں میں لوگوں کے فائدہ کے لئے چلتی ہیں ،اور اس پانی میں جو خدا آسمان سے برساتا ہے مردہ زمین کو زندہ کرنے کیلئے اور پھر زمین میں ہر قسم کی مخلوق پھیلاتا ہے،ہواؤں کی گردش اور آسمان اور زمین کے درمیان رکھے گئے بادلوں میں ان لوگوں کیلئے کافی نشانیاں موجود ہیں جو سمجھ رکھتے ہیں ۔

[2:166] وہ جن کی یہ پیروی کی جاتی تھی، وہ ان سے جو ان کی پیروی کرتے تھے * قطع تعلق ہوجائیں گے۔وہ سزا کو دیکھ لیں گے اور ان کے درمیان تمام رابطے منقطع کردئیے جائیں گے۔