Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:166 — بچھیا(البقرة)

وہ جن کی یہ پیروی کی جاتی تھی، وہ ان سے جو ان کی پیروی کرتے تھے * قطع تعلق ہوجائیں گے۔وہ سزا کو دیکھ لیں گے اور ان کے درمیان تمام رابطے منقطع کردئیے جائیں گے۔

[2:165] اس کے باوجو د، کچھ لوگ ایسے ہیں جو خدا کے مقابلے میں شریک مقرر کرتے ہیں اور ان سے اس طرح محبت کرتے ہیں جیسے وہ خدا ہیں۔جو ایمان رکھتے ہیں وہ خدا سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں ۔کاش یہ ظالم اپنے آپ کو دیکھ سکتے جب وہ عذاب کو دیکھ لیں گے ۔انہیں تم معلوم ہوجائے گا کہ تما م طاقت صرف اکیلے خدا ہی کے پاس ہے اور یہ کہ خدا کا عذاب زبردست ہے ۔

[2:167] وہ جنہوں نے پیروی کی وہ کہیں گے، ’’اگر ہمیں دوسرا موقع ملے ، تو ہم بھی ان سے لاتعلق ہوجائیں گے ،جس طرح انہوں نے ہم سے لاتعلقی کی ہے اب ‘‘۔اس طرح خدا انہیں ان کے اعمال نتائج دکھاتا ہے سوائے پچھتاوے کے اور کچھ نہیں ؛ وہ دوزخ سے کبھی خارج نہیں ہوں گے۔