قرآن 2:174 — بچھیا(البقرة)
وہ جو خدا کے انکشافات کو جو آسمانی کتاب میں موجود ہے، چھپاتے ہیں معمولی مادی فائدے کے بدلے میں ، وہ اپنے پیٹ میں محض آگ بھرتے ہیں ۔قیامت کے دن خدا ان سے نہیں بولے گا، اور نہ ہی وہ انہیں پاک کرے گا۔ انہوں نے درد ناک عذاب مول لیا ہے ۔
[2:173] وہ صرف تمہارے لیۓ ان جانور وں کوجو خود مرجائیں ( انسان کے دخل کے بغیر)،خون ،سور کا گوشت اور ایسے جانور جنہیں خدا کے علاوہ کسی اور کی نظر کیا گیا ہو، انہیں کھانے سے منع کرتا ہے ۔اگر کوئی مجبورہو(انہیں کھانے پر )بَدخَواہی سے یا جان بوجھ کر نہیں تو اس پر کچھ گنا ہ نہیں ،خدا معاف کرنے والا ، سب سے زیادہ مہربان ہے ۔
[2:175] یہی ہے وہ جو ہدایت کے بجاۓ گمراہی کو مول لیتے ہیں، اورمغفرت کی بجائے عذاب کو۔اس کے نتیجے میں، انہیں دوزخ کا عذاب بھگتنا پڑیگا۔