Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:219 — بچھیا(البقرة)

وہ تم سے نشہ اوراشیاء اور جوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں،" کہہ دو کہ ان میں بہت بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لیے کچھ فائدے، بھی ،لیکن ان کا گناہ ان کے فائدے سے کہیں زیادہ ہے۔ وہ تم سے یہ بھی پوچھتے ہیں کہ خیرات میں کیا دیا جائے: کہو، ” جو زائد ہے “۔ خدا اس طرح اپنی آیات کو واضع کرتاہے، تاکہ تم غور و فکر کرسکو۔

[2:218] وہ لوگ جو ایمان لائے، اور جنہوں نے ہجرت کی اور خدا کی راہ میں جدوجہد کی ،وہ خدا کی رحمت کے مستحق ہیں۔ خدا بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

[2:220] دنیا اور آخرت پر۔ اور وہ تم سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں،کہہ دو کہ جو سب سے بہتر تم ان کے لیے کر سکتے ہو وہ ہے نیک انسان کے طور پر ان کی پرورش کرنا۔اگر تم ان کی جائیداد کو اپنے ساتھ ملا دو تو ان کے ساتھ خاندان کے فرد کی طرح سلوک کرو۔ خدا نیک اور بدکار کو جانتا ہے۔ اگر خدا چاہتا تو وہ تم پر سخت قوانین بھی مسلط کر سکتا تھا۔ خدا قادر مطلق، حکمت والا ہے۔