قرآن 2:220 — بچھیا(البقرة)
دنیا اور آخرت پر۔ اور وہ تم سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں،کہہ دو کہ جو سب سے بہتر تم ان کے لیے کر سکتے ہو وہ ہے نیک انسان کے طور پر ان کی پرورش کرنا۔اگر تم ان کی جائیداد کو اپنے ساتھ ملا دو تو ان کے ساتھ خاندان کے فرد کی طرح سلوک کرو۔ خدا نیک اور بدکار کو جانتا ہے۔ اگر خدا چاہتا تو وہ تم پر سخت قوانین بھی مسلط کر سکتا تھا۔ خدا قادر مطلق، حکمت والا ہے۔
[2:219] وہ تم سے نشہ اوراشیاء اور جوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں،" کہہ دو کہ ان میں بہت بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لیے کچھ فائدے، بھی ،لیکن ان کا گناہ ان کے فائدے سے کہیں زیادہ ہے۔ وہ تم سے یہ بھی پوچھتے ہیں کہ خیرات میں کیا دیا جائے: کہو، ” جو زائد ہے “۔ خدا اس طرح اپنی آیات کو واضع کرتاہے، تاکہ تم غور و فکر کرسکو۔
[2:221] مشرکوں سے شادی مت کرنا جب تک کہ وہ ایمان نہ لائیں۔ مومن عورت مشرک عورت سے بہتر ہے خواہ تم اسے پسند کرو۔ اور نہ تم اپنی بیٹیوں کا نکاح مشرک مردوں سے کرو جب تک کہ وہ ایمان نہ لائیں ۔ ایک ایمان والا مرد مشرک مرد سے بہتر ہے خواہ تم اسے پسند کرو۔ یہ جہنم کی طرف دعوت دیتے ہیں، جبکہ خدا جنت اور بخشش کی طرف بلاتا ہے، جیسے وہ چاہتا ہے۔ وہ لوگوں کے لیے اپنی آیات کو واضح کرتا ہے، تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔