قرآن 2:225 — بچھیا(البقرة)
خدا تم کو محض قسمیں کھانے کا ذمہ دار نہیں ٹھہراتا ہے۔ وہ تمہیں تمہارے اندرونی ارادوں کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ خدا بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔
[2:224] اپنے آپ کو نیک ، پرہیزگار اور لوگوں میں اعتبار جمانے کے لیے خدا کے نام کی قسمیں مت اٹھاؤ - خدا سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔
[2:226] جو لوگ اپنی بیویوں کو طلاق دینا چاہتے ہیں وہ چار مہینے انتظار کریں (سوچنے سمجھنے کے لیے) اگر وہ اپنا ارادہ بدل لیں اور صلح کر لیں تو خدا بخشنے والا مہربان ہے۔