Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:237 — بچھیا(البقرة)

اگر تم انہیں چھونے سے پہلے طلاق دے دو، مگراس کے بعد کہ تم ان کا مہر مقرر کر چکے ہو ،تو پھرازالہ آدھا مہر ہو گا، سوآئے اس کے کہ عورت اپنی مرضی سے اپنے حق سے دستبردار ہو جائے یا پھر جو فریق طلاق کا باعث بنے وہ خود اپنی مرضی سے مہر سے دستبردار ہو جاے ۔ دستبردار ہونا نیکی کے زیادہ قریب ہے۔تم آپس میں اچھے تعلقات برقرار رکھو ۔ خدا تمہارے ہر کام کو دیکھنے والا ہے۔

[2:236] تم عورتوں کو چھونے سے پہلے ،یا مہر مقرر کرنے سے پہلے طلاق دے کر کوئی غلطی نہیں کرتے۔ ایسی صوررت میں تم ان کا ازالہ کرو —امیر آدمی اپنی استطاعت کے مطابق اور غریب آدمی اپنی استطاعت کے مطابق — ایک منصفانہ ازالہ ۔ یہ نیکوکاروں پر فرض ہے۔

[2:238] تم نمازوں کو تسلسل سے قائم رکھنا ، خاص طور پر درمیانی نماز، اور اپنے آپ کو مکمل طور پر خدا کے لیے وقف کر دو۔