قرآن 2:238 — بچھیا(البقرة)
تم نمازوں کو تسلسل سے قائم رکھنا ، خاص طور پر درمیانی نماز، اور اپنے آپ کو مکمل طور پر خدا کے لیے وقف کر دو۔
[2:237] اگر تم انہیں چھونے سے پہلے طلاق دے دو، مگراس کے بعد کہ تم ان کا مہر مقرر کر چکے ہو ،تو پھرازالہ آدھا مہر ہو گا، سوآئے اس کے کہ عورت اپنی مرضی سے اپنے حق سے دستبردار ہو جائے یا پھر جو فریق طلاق کا باعث بنے وہ خود اپنی مرضی سے مہر سے دستبردار ہو جاے ۔ دستبردار ہونا نیکی کے زیادہ قریب ہے۔تم آپس میں اچھے تعلقات برقرار رکھو ۔ خدا تمہارے ہر کام کو دیکھنے والا ہے۔
[2:239] غیر معمولی حالات میں، تم نماز پیدل چلتے ہوئے یا سواری کرتے ہوئے پڑھ سکتے ہو۔ایک بار جب تم محفوظ ہو جاو، تو تم خدا کو یاد کرو کیونکہ اس نے تمہیں وہ سکھایا ہے جو تم کبھی نہیں جانتے تھے۔