قرآن 2:251 — بچھیا(البقرة)
انہوں نے خدا کے حکم سے انہیں شکست دی اور داود نے جالوت کو قتل کیا۔ خُدا نے اُسے بادشاہت اور حکمت عطا کی، اور اُسے جیسے چاہا سکھایا۔ اگر خدا کی طرف سے بعض لوگوں کی دوسروں کے خلاف حمایت نہ ہوتی تو زمین پر فساد پھیل جاتا۔ لیکن خدا لوگوں پر اپنا فضل کرتا ہے۔
[2:250] جب وہ جالوت اور اس کی فوجوں کے سامنے آےتو انہوں نے دعا کی،” اے ہمارے پروردگار، ہمیں ثابت قدمی عطا فرما، ہمارے قدم جما، اور کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما‘‘۔
[2:252] یہ خدا کی آیات ہیں۔ہم انہیں تمھارے ذریعے* بیان کرتے ہیں، سچائی کے ساتھ ، کیونکہ تم پیغمبروں میں سے ایک ہو۔