Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:250 — بچھیا(البقرة)

جب وہ جالوت اور اس کی فوجوں کے سامنے آےتو انہوں نے دعا کی،” اے ہمارے پروردگار، ہمیں ثابت قدمی عطا فرما، ہمارے قدم جما، اور کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما‘‘۔

[2:249] جب طالوت نے فوجوں کی کمان سنبھالی تو اس نے کہا، ”خدا تمہیں ایک ندی کے ذریعے آزمائش میں ڈال رہا ہے، جو کوئی اس میں سے پانی پیۓ گا وہ میرے ساتھ نہیں ہے، صرف وہی جو اس میں سے نہیں چکھیں گے وہ میرے ساتھ ہیں سواۓ اس کے کہ صرف ایک گھونٹ ہو۔“ مگر چند کے علاوہ زیادہ تر نے اس میں سے پی لیا۔جب وہ ایمان والوں کے ساتھ اس سے گزرا تو انہوں نے کہا کہ ، ”اب ہم میں جالوت اور اس کی فوجوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ “ جن کو خدا سے ملاقات کا یقین تھا کہنے لگے، “کئی بار چھوٹی فوج نے خدا کی مرضی سے ایک بڑی فوج کو شکست دی۔ خدا ان کے ساتھ ہے جو استقلال کے ساتھ ثابت قدم رہتے ہیں۔

[2:251] انہوں نے خدا کے حکم سے انہیں شکست دی اور داود نے جالوت کو قتل کیا۔ خُدا نے اُسے بادشاہت اور حکمت عطا کی، اور اُسے جیسے چاہا سکھایا۔ اگر خدا کی طرف سے بعض لوگوں کی دوسروں کے خلاف حمایت نہ ہوتی تو زمین پر فساد پھیل جاتا۔ لیکن خدا لوگوں پر اپنا فضل کرتا ہے۔