Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:256 — بچھیا(البقرة)

دین میں کوئی زور زبردستی نہیں ؛حق کا راستہ باطل راستے سے اب واضح طور پر الگ ہے ۔ جو کوی بھی شیطان کی ملامت کرتا ہے اور خدا پر یقین رکھتا ہے اس نے مضبوط ترین بندھن کو پکڑ لیا ہے؛وہ جو کبھی نہیں ٹوٹتا. خدا سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔

[2:255] خدا: اس کے سوا کوئی معبود نہیں، زندہ، ہمیشہ رہنے والا۔ اس پر بے خبری یا نیند کا ایک لمحہ بھی نہیں آتا۔ آسمانوں اور زمین کی ہر چیز اسی کی ہے۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس سے سفارش کر سکے؟ وہ ان کے ماضی اور مستقبل کو جانتا ہے۔ کوئی بھی اس کی مرضی کے بغیر علم حاصل نہیں کر سکتا۔ اس کی سلطنت آسمانوں اور زمین پر محیط ہے اور ان پر حکومت کرنا اس پر کبھی بوجھ نہیں بنتا۔ وہ سب سے بلند اور عظیم ہے۔

[2:257] خدا ان لوگوں کا رب ہے جو ایمان لاتے ہیں؛ وہ ان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔ رہے وہ وہ جو انکار کرتے ہیں ،ان کے پروردگار ان کے بت ہیں؛ وہ ان کو روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں— یہ جہنم کے باشندے ہونگے؛ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔