Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:257 — بچھیا(البقرة)

خدا ان لوگوں کا رب ہے جو ایمان لاتے ہیں؛ وہ ان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔ رہے وہ وہ جو انکار کرتے ہیں ،ان کے پروردگار ان کے بت ہیں؛ وہ ان کو روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں— یہ جہنم کے باشندے ہونگے؛ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔

[2:256] دین میں کوئی زور زبردستی نہیں ؛حق کا راستہ باطل راستے سے اب واضح طور پر الگ ہے ۔ جو کوی بھی شیطان کی ملامت کرتا ہے اور خدا پر یقین رکھتا ہے اس نے مضبوط ترین بندھن کو پکڑ لیا ہے؛وہ جو کبھی نہیں ٹوٹتا. خدا سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔

[2:258] کیا تم نے اس شخص پر غور کیا جس نے ابراہیمم کے ساتھ اس کے پروردگار کے بارے میں بحث کی، حالانکہ خدا نے اسے بادشاہی دی تھی؟ ابراہیم نے کہا ، ”میرا پروردگار زندگی اور موت دیتا ہے۔“ اس نے کہا، ”میں زندگی اور موت دیتا ہوں۔“ ابراہیم نے کہا، "خدا سورج کو مشرق سے نکالتا ہے، کیا تم اسے مغرب سے نکال سکتے ہو؟" کافر سٹپٹا گیا۔ خدا ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا ۔