Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:258 — بچھیا(البقرة)

کیا تم نے اس شخص پر غور کیا جس نے ابراہیمم کے ساتھ اس کے پروردگار کے بارے میں بحث کی، حالانکہ خدا نے اسے بادشاہی دی تھی؟ ابراہیم نے کہا ، ”میرا پروردگار زندگی اور موت دیتا ہے۔“ اس نے کہا، ”میں زندگی اور موت دیتا ہوں۔“ ابراہیم نے کہا، "خدا سورج کو مشرق سے نکالتا ہے، کیا تم اسے مغرب سے نکال سکتے ہو؟" کافر سٹپٹا گیا۔ خدا ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

[2:257] خدا ان لوگوں کا رب ہے جو ایمان لاتے ہیں؛ وہ ان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔ رہے وہ وہ جو انکار کرتے ہیں ،ان کے پروردگار ان کے بت ہیں؛ وہ ان کو روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں— یہ جہنم کے باشندے ہونگے؛ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔

[2:259] اس شخص پر غور کریں جو ایک ویران بستی کے پاس سے گزرا ور اس نے سوچا کہ، "خدااسے مرنے کے بعد کیسے زندہ کر سکتا ہے؟" خدا نے پھر اسے سو سال کے لیے موت دے دی، پھر اسے دوبارہ زندہ کیا۔ اس نے کہا ، ”تم یہاں کتنی دیر ٹھہرے ہو؟“ اس نے کہا، ” میں یہاں ایک دن یا دن کا کچھ حصہ رہا ہوں۔“ اس نے کہا، "نہیں! تم یہاں ایک سو سال رہے ہو، تاہم اپنے کھانے پینے کو دیکھو؛ وہ خراب نہیں ہوئے۔ اپنے گدھے کو دیکھو— پس اس طرح ہم نے تمہیں لوگوں کے لیے ایک سبق بنا دیا ہے۔ اب ،غور کرو ہم کس طرح ہڈیوں کو بناتے ہیں پھر ان پر گوشت چڑھاتے ہیں ۔" جب اسے احساس ہوا کہ کیا ہوا ہے، تو اس نے کہا، "اب میں جان گیا ہوں کہ خدا قادر مطلق ہے۔ “