Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:261 — بچھیا(البقرة)

جو لوگ خدا کی راہ میں مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس دانے جیسی ہے جو سات گوشے پیدا کرتا ہے ، ہر گوشے میں سو دانے ہیں ۔خُدا جس کے لیے چاہتا ہے اس کے لئے کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ خدا فضل والا، جاننے والا ہے۔

[2:260] ابراہیم نے کہا، ” اے میرے پروردگار، مجھے دکھاوٴ کہ تم مردوں کو کیسے زندہ کرتے ہو۔ اس نے کہا، ” کیا تم یقین نہیں رکھتے؟ ” اس نے کہا، ” ہاں ،لیکن میں اپنے دل کی یقین دھانی چاہتا ہوں۔“ اس نے کہا، "چار پرندے لے لو، ان کے نشانات کا مطالعہ کرو، ہر پرندے کا ایک ایک ٹکڑا پہاڑی کی چوٹی پر رکھو، پھر انہیں اپنے پاس بلاؤ، وہ جلدی سے تمہارے پاس آئیں گے۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ خدا قادرمطلق ،انتہای حکمت والا ہے۔“

[2:262] وہ جو اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں،پھر اپنی خیرات کے بعد میں وہ نہ تو توہین کرتے ہیں اور نہ ہی نقصان پہنچاتے ہیں، تو وہ اپنا اجر اپنے پروردگار کی طرف سے پاہیں گے؛ نہ انہیں کسی قسم کا خوف ہو نا چاہیئے ، اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔