Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:262 — بچھیا(البقرة)

وہ جو اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں،پھر اپنی خیرات کے بعد میں وہ نہ تو توہین کرتے ہیں اور نہ ہی نقصان پہنچاتے ہیں، تو وہ اپنا اجر اپنے پروردگار کی طرف سے پاہیں گے؛ نہ انہیں کسی قسم کا خوف ہو نا چاہیئے ، اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔

[2:261] جو لوگ خدا کی راہ میں مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس دانے جیسی ہے جو سات گوشے پیدا کرتا ہے ، ہر گوشے میں سو دانے ہیں ۔خُدا جس کے لیے چاہتا ہے اس کے لئے کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ خدا فضل والا، جاننے والا ہے۔

[2:263] نرم بول اور ہمدردی اس خیرات سے بہتر ہیں جس کے بعد بے عزتی کی جائے۔خدا بے نیاز اور بردبار ہے ۔