Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:263 — بچھیا(البقرة)

نرم بول اور ہمدردی اس خیرات سے بہتر ہیں جس کے بعد بے عزتی کی جائے۔خدا بے نیاز اور بردبار ہے ۔

[2:262] وہ جو اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں،پھر اپنی خیرات کے بعد میں وہ نہ تو توہین کرتے ہیں اور نہ ہی نقصان پہنچاتے ہیں، تو وہ اپنا اجر اپنے پروردگار کی طرف سے پاہیں گے؛ نہ انہیں کسی قسم کا خوف ہو نا چاہیئے ، اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔

[2:264] اے ایمان والو، اپنی خیراتوں کو ملامت اور توہین کر کے ظائع مت کرو، اس شخص کی طرح جو اپنا مال دکھاوے کے لیے خرچ کرتا ہے ،جبکہ وہ خدا اور آخرت پر یقین نہیں رکھتا۔ اس کی مثال ایک ایسے پتھر کی طرح ہے جو مٹی کی پتلی تہہ سے ڈھکا ہواہے۔ جیسے ہی تیز بارش اس پر گرتی ہے وہ مٹی کو دھو دیتی ہے، اسےایک بیکار پتھر بنا کر چھوڑتے ہوئے۔ وہ اپنی کوششوں سے کچھ حاصل نہیں کرتے۔ خدا کافر لوگوں کی رہنمائی نہیں کرتا۔