Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:264 — بچھیا(البقرة)

اے ایمان والو، اپنی خیراتوں کو ملامت اور توہین کر کے ظائع مت کرو، اس شخص کی طرح جو اپنا مال دکھاوے کے لیے خرچ کرتا ہے ،جبکہ وہ خدا اور آخرت پر یقین نہیں رکھتا۔ اس کی مثال ایک ایسے پتھر کی طرح ہے جو مٹی کی پتلی تہہ سے ڈھکا ہواہے۔ جیسے ہی تیز بارش اس پر گرتی ہے وہ مٹی کو دھو دیتی ہے، اسےایک بیکار پتھر بنا کر چھوڑتے ہوئے۔ وہ اپنی کوششوں سے کچھ حاصل نہیں کرتے۔ خدا کافر لوگوں کی رہنمائی نہیں کرتا۔

[2:263] نرم بول اور ہمدردی اس خیرات سے بہتر ہیں جس کے بعد بے عزتی کی جائے۔خدا بے نیاز اور بردبار ہے ۔

[2:265] جو لوگ خدا کی رضا حاصل کرنے کیلئے پورے خلوص سے اپنا مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال زرخیز زمین پر لگے اس باغ کی سی ہے جس پرتیز بارش پڑے تو دوگنا زیادہ پھل دیتا ہے۔ اگر تیز بارش نہ ہوتو چند بوندیں بھی کافی ہوتی ہیں ۔تم جو بھی اعمال کرتے ہو خدا ان سے باخبر ہے۔