Submission
Quran
The Final Testament in 33 languages, with its appendices
Practices
Prayer times and how to pray, Zakat, Fasting and Hajj
Qiblah
The direction to face in prayer, on a compass, a map or satellite view
Media
Quran studies & recitation, videos and songs glorifying God alone
Publications
Books, the Perspectives archive and topics, to read and search
Studies
Live Quran studies with Submitters: join a session and its chat
Community
Messages and video calls with fellow Submitters around the world
Calculator
Check whether a number or Arabic text is a multiple of 19
World Practices
Prayer and fasting times for any city in the world

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:281 — بچھیا(البقرة)

وَاتَّقوا يَومًا تُرجَعونَ فيهِ إِلَى اللَّهِ ۖ ثُمَّ تُوَفّىٰ كُلُّ نَفسٍ ما كَسَبَت وَهُم لا يُظلَمونَ

اس دن سے خبردار رہو جب تم خدا کی طرف لوٹائے جاؤ گے، اور ہر روح کو بغیر کسی ناانصافی کے اس کے ہر کام کا بدلہ دیا جائے گا۔

[2:280] اگر قرض دار ادا کرنے کے قابل نہیں ہے تو بہتر وقت کا انتظار کرو ۔ اگرتم قرضے کو خیرات کے طور پر معاف کر دو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہو گا، اگر تم جانو ۔

[2:282] اے ایمان والو جب تم کسی بھی مدت کے لیے قرض کا لین دین کرو تو اسے لکھ لیا کرو۔ ایک غیر جانبدار کاتب تحریر کرے گا۔ خدا کی تعلیمات کے مطابق، کوئی کاتب اس خدمت کو سرانجام دینے سے انکار نہیں کرے گا۔ وہ لکھے گا، جب کہ قرض لینے والا اپنی شرائط لکھواے گا۔ اسے خدا اپنے رب سے ڈرنا چاہیے ۔اور کبھی دھوکہ نہیں دینا چاہیے۔ اگر مقروض ذہنی طور پر نا اہل ہو ، یا بے بس ہو، یا لکھوا نہیں سکتا تو پھر اس کا سرپرست انصاف کے ساتھ لکھواے گا۔ دو مرد گواہوں کے طور پر یہ خدمت سرانجام دیں گے۔ اگر دو مرد نہیں تو ایک مرد اور دو عورتیں ، جن کی گواہی سب کے لیے قابل قبول ہو۔ *اس طرح اگر ایک عورت متعصب ہو جائے تو دوسری اسے یاد دلائے گی۔ یہ گواہوں کی ذمہ داری ہے کہ جب انہیں ایسا کرنے کے لیے بلایا جائے تو وہ سچائی کے ساتھ گواہی دیں۔ معاملہ خواہ کتنا ہی لمبا کیوں نہ ہو اس کی تفصیلات جس میں قرض کی واپسی کی مدت بھی شامل ہو اس کو تفصیل کے ساتھ لکھنے سے نہ تھکیں ۔ یہ طریقہ خدا کی نظر میں زیادہ انصاف والاہے۰ اور بہتر گواہی کی یقین دہانی اور تمھارے ہر طرح کے شکوک وشبہات کو ختم کرتا ہے۔ جو کاروباری معاملات تم موقع پر مکمل کرتے ہو انہیں تحریر میں لانے کی ضرورت نہیں لیکن ان پر گواہ بنا لیا کرو۔ کسی کاتب یا گواہ کو اس کی خدمات کی وجہ سے نقصان نہ پہنچایا جاے، اگرتم ان کو نقصان پہنچاتے ہو تو یہ تمہاری طرف سے ظلم ہو گا۔ تم خدا سے ڈرو اور خدا تمہیں علم دے گا۔ خدا ہر چیز کا علم رکھنےوالا ہے۔