Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:93 — بچھیا(البقرة)

ہم نے تم سے عہد لیا تھا ، کوہ طو ر کو تمہارے اوپر کھڑا کرکے، ہی کہتے ہوۓ،” تم ان احکامات پر سختی سے عمل کرنا ، جو ہم نے تمہیں دیے ہیں، اور سنو۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سنتے ہیں، لیکن عمل نہیں کریں گے‘‘۔ ان کے دلوں میں بچھڑے کی پوجا کاشوق بھر گیا ، ان کے کفر کی وجہ سے۔کہہ دو،” درحقیقت ، وہ بہت ہی برا ہے، وہ جسے کرنے پرتمہارے ایمان تمہیں حکم جاری کرتےہیں ، اگر تمہارا کوئی ایمان ہے۔

[2:92] موسی ٰ تمہارے پاس روشن معجزے لے کر آیا ، اس کے باوجود، تم نے اس کی عدم موجودگی میں بچھڑے کی پوجا کی، اور ظالم بن بیٹھے ۔

[2:94] کہہ دو،” اگر اورسب لوگوں کو چھو ڑ کر آخرت کی رہائش گاہ صرف تمہارے لیے ہی مخصوص ہے، تو اپنے لئے موت کی خواہش کرو، اگر تم سچے ہو ‘‘۔