Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:92 — بچھیا(البقرة)

موسی ٰ تمہارے پاس روشن معجزے لے کر آیا ، اس کے باوجود، تم نے اس کی عدم موجودگی میں بچھڑے کی پوجا کی، اور ظالم بن بیٹھے ۔

[2:91] جب انہیں کہا جاتا ہے کہ، ’’ خدا کی ان آیات پر ایمان لاؤ‘، ‘تو وہ کہتے ہیں،” ہم تو صرف اس پر ایمان لاتے ہیں جو ہم پر ہی بھیجا گیا تھا “۔اس طرح ، وہ بعد میں آنے والی آیات کو ماننے سے انکار کردیتے ہیں، اگرچہ وہ ان کے پروردگار کی طرف سے بھیجا ہوا سچ ہے، اور اگرچہ وہ اس کی تصدیق بھی کرتا ہے جو ان ک پاس ہے ۔کہہ دو، ’’ تم نے پیغمبروں کوقتل کیوں کیا تھا، اگر تم ایمان والے تھے تو ؟‘‘۔

[2:93] ہم نے تم سے عہد لیا تھا ، کوہ طو ر کو تمہارے اوپر کھڑا کرکے، ہی کہتے ہوۓ،” تم ان احکامات پر سختی سے عمل کرنا ، جو ہم نے تمہیں دیے ہیں، اور سنو۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سنتے ہیں، لیکن عمل نہیں کریں گے‘‘۔ ان کے دلوں میں بچھڑے کی پوجا کاشوق بھر گیا ، ان کے کفر کی وجہ سے۔کہہ دو،” درحقیقت ، وہ بہت ہی برا ہے، وہ جسے کرنے پرتمہارے ایمان تمہیں حکم جاری کرتےہیں ، اگر تمہارا کوئی ایمان ہے۔