قرآن 2:91 — بچھیا(البقرة)
جب انہیں کہا جاتا ہے کہ، ’’ خدا کی ان آیات پر ایمان لاؤ‘، ‘تو وہ کہتے ہیں،” ہم تو صرف اس پر ایمان لاتے ہیں جو ہم پر ہی بھیجا گیا تھا “۔اس طرح ، وہ بعد میں آنے والی آیات کو ماننے سے انکار کردیتے ہیں، اگرچہ وہ ان کے پروردگار کی طرف سے بھیجا ہوا سچ ہے، اور اگرچہ وہ اس کی تصدیق بھی کرتا ہے جو ان ک پاس ہے ۔کہہ دو، ’’ تم نے پیغمبروں کوقتل کیوں کیا تھا، اگر تم ایمان والے تھے تو ؟‘‘۔
[2:90] وہ بہت برا تھا جس کے بدلے میں انہوں نے اپنی روحوں کو بیچ ڈالا—خدا کی ان آیات کو صرف اس لئے ماننے سے انکار کردیا کہ خدا اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اپنی مہربانی عطا کرتا ہے ۔ چنانچہ ، انہوں نے عذاب پر عذاب مول لیا۔ کافر ذلت آمیز سزا کے مستحق ہو گۓ ہیں۔
[2:92] موسی ٰ تمہارے پاس روشن معجزے لے کر آیا ، اس کے باوجود، تم نے اس کی عدم موجودگی میں بچھڑے کی پوجا کی، اور ظالم بن بیٹھے ۔