قرآن 24:21 — روشنی (النور)
اے ایمان والو، شیطان کے نقش قدم کی پیروی نہیں کرنا۔ جو کوئی بھی شیطان کے اقدامات کی پیروی کرتا ہے، اسے جان لینا چاہیئےکہ وہ بدی اور برائی کی حمایت کرتا ہے۔ اگر تمہاری طرف خدا کا فضل نہ ہوتا ، اور اس کی رحمت تو، تم میں سے کوئی بھی پاک نہ ہوتا۔ لیکن خدا جسے چاہتا ہے پاک کردیتا ہے۔ خدا سننے والا، جاننے والا ہے۔
[24:20] خدا تم پر اپنےفضل اور رحمت کی بارش کرتا ہے۔ خدا مومنوں کی طرف شفقت کرنے والا ہے، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔
[24:22] تم میں سے وہ جنہیں وسائل اور مال و دولت سے نوازا گیاہےوہ اپنے رشتہ داروں کی طرف خیراتی ہوں، غریبوں، اوران کی طرف جنہوں نے خدا کی خاطر حجرت کی ہو ۔ وہ ان کے ساتھ رحمدلی اور رواداری کا سلوک کریں ۔ کیا تم خدا کی بخشش حاصل کرنے کو پسند نہیں کرتے ہو ؟ خدا بخشنے والا، سب سے زیادہ مہربان ہے ۔