قرآن 24:42 — روشنی (النور)
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا کی ملکیت ہے ، اور خدا ہی کی طرف حتمی ٹھکانہ ہے ۔
[24:41] کیا تمہیں احساس نہیں ہے کہ ہر کوئی جو آسمانوں اور زمین میں ہے خداکی تسبیح کرتا ہے ،یہاں تک کہ پرندے بھی جبکہ وہ ایک جھنڈ میں اڑتے ہیں ؟ ہر ایک اپنی دعا اور اپنی ثنا کو جانتا ہے۔خدا ان کے ہر عمل سے پوری طرح آگاہ ہے۔
[24:43] کیا تم احساس نہیں کر تے کہ خدا بادلوں کو چلاتا ہے، پھر انہیں آپس میں اکھٹا کرتا ہے، پھر ان کا ایک دوسرے پر ڈھیر لگاتا ہے، پھر تم ان پر سے بارش کو آتا دیکھتے ہو؟ وہ آسمان سے برف کے انبار بھیجتا ہے ڈھانپنے کے لئے جسے چاہتا ہے، جبکہ اسے پھیرتے ہوئے جس سے چاہتا ہے۔ برف کی چمک تقریباً آنکھوں کو اندھا کر دیتی ہے ۔