قرآن 25:2 — قانون کی کتاب (الفرقان)
وہ جس کی ملکیت آسمانوں اور زمین کی تمام بادشاہت ہے۔ اس کا نہ کبھی کوئی بیٹا تھا اور نہ ہی اس کےکوئی شریک ہیں اس کی حاکمیت میں ۔ اس نے سب کچھ صحیح اندازے سے پیدا کیا ؛ اس نے مخصوص طور پر ہر چیز کو بنایا ۔*
[25:1] سب سے زیادہ بابرکت ہے وہ جس نے یہ قانون کی کتاب اپنے بندے پر نازل کی تاکہ وہ سارے جہان کو خبردار کرنے والے کا کام سرانجام دےسکے ۔
[25:3] اس کے باوجود، وہ اس کے ساتھ معبود مقرر کرتے ہیں جو کچھ بھی پیدا نہیں کرتے - وہ خود پیدا کئے جاتے ہیں - اور جو خود کو بھی نقصان یا نفع پہنچانے کی کوئی طاقت نہیں رکھتے، اور نہ ہی وہ زندگی یا موت یا قیامت پر اختیار رکھنے کی کوئی طاقت رکھتے ہیں۔