Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 27:62 — چیونٹی(النمل)

کون ہے وہ جو ان کا بچاتا ہے جو مایوس ہو جاتے ہیں اور اسے پکارتے ہیں، مصیبت سے آرام دلاتا ہے، اور تمہیں زمین کے وارث بناتا ہے؟ کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ تم شاذ و نادر ہی نصیحت حاصل کرتے ہو۔

[27:61] کو ن ہے وہ جس نے زمین کو رہائش کے قابل بنایا، دریاؤں کو ان کے اندر سےبہایا، اس کے اوپر پہاڑ کھڑے کئے، اور دو پانیوں کے درمیان رکاوٹ پیدا کی؟کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ در حقیقت، ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔

[27:63] کون ہے وہ جو زمین اور سمندر کی تاریکیوں میں تمہاری رہنمائی کرتاہے؟کون ہے وہ جو اچھی خبر کے ساتھ ہوائیں بھیجتا ہے اپنی رحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے؟ کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ خدا بلند تر ہے، کسی کو شریک رکھنے سے برتر۔