قرآن 27:88 — چیونٹی(النمل)
جب تم پہاڑوں کو دیکھتے ہو ، تو تم یہ خیال کرتے ہو کہ یہ ساکن کھڑے ہیں۔ لیکن یہ حرکت میں ہیں، بادلوں کی طرح ۔ ایسی ہی ہے خدا کی صنعت، جس نے ہر چیز کو کامل بنایا۔ وہ تمہارے ہر کام سے پوری طرح باخبر ہے۔
[27:87] اُ س دن جب صور پھونکا جائے گا، ہر کوئی جو آسمانوں اور زمین میں ہے خوف ذدہ ہو جائے گا، سوائے ان کے جنہیں خدا چنے گا۔ سب اس کے سامنے آئیں گے ، زبردستی ۔
[27:89] وہ جو نیک اعمال لے کر آئیں(اپنے کتابچوں میں) کہیں بہتر انعامات حاصل کریں گے ، اور وہ اس دن کی ہولناکیاں سے مکمل طور پر محفوظ ہو ں گے ۔