قرآن 3:159 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
یہ خدا کی رحمت ہے کہ تم ان لوگوں کےلئے نرم مزاج واقع ہوئے ہو۔اگر تم سخت اور تنگ دل ہوتے تویہ لوگ تمہیں چھوڑ جاتے ۔ اسلئے ان کے قصور معاف کردو ان کےلئے خدا کی بخشش طلب کرواور ان سے مشور ہ کرو۔اور جب تم کسی کام کا فیصلہ کرلو تو پھر اس کو انجام دو اور خدا پر بھروسہ کرو۔خدا ان کو پسند کرتا ہے جو اس پر بھروسہ کرتے ہیں*۔
[3:158] تم مر جائو یا مارے جائو تمہیں پیش تو خدا کے سامنے ہی ہونا ہے۔
[3:160] اگر خدا تمہارا مددگارہوتو کوئی بھی تمہیں شکست نہیں دے سکتا ۔اور اگر خدا تمہیں چھوڑ دے تو اس کے علاوہ کون ہے جو تمہاری مدد کرسکے ؟ایمان والوں کو خدا پرہی بھروسہ کرنا چاہیے۔