Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 3:160 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)

اگر خدا تمہارا مددگارہوتو کوئی بھی تمہیں شکست نہیں دے سکتا ۔اور اگر خدا تمہیں چھوڑ دے تو اس کے علاوہ کون ہے جو تمہاری مدد کرسکے ؟ایمان والوں کو خدا پرہی بھروسہ کرنا چاہیے۔

[3:159] یہ خدا کی رحمت ہے کہ تم ان لوگوں کےلئے نرم مزاج واقع ہوئے ہو۔اگر تم سخت اور تنگ دل ہوتے تویہ لوگ تمہیں چھوڑ جاتے ۔ اسلئے ان کے قصور معاف کردو ان کےلئے خدا کی بخشش طلب کرواور ان سے مشور ہ کرو۔اور جب تم کسی کام کا فیصلہ کرلو تو پھر اس کو انجام دو اور خدا پر بھروسہ کرو۔خدا ان کو پسند کرتا ہے جو اس پر بھروسہ کرتے ہیں*۔

[3:161] پیغمبر بھی مال غنیمت سے اپنے حصے سے زیادہ مال نہیں لے سکتا ۔جوبھی اپنے حصے سے زیادہ مال لیتا ہے اسے قیامت کے دن اس کا حساب دینا ہوگا۔اس دن ہر نفس کو اس کی کمائی کا بدلہ ملے گا اور کسی سے کوئی ناانصافی نہیں ہوگی ۔