قرآن 3:167 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
اوروہ منافق ظاہر ہوجائیں جنہیں کہا گیا تھا کہ آئو خدا کی راہ میں لڑائی کرو اور اپنا حصہ ڈالو ،تو انہوں نے جواب دیا ،’’اگر ہم جنگ کرنا جانتے ہوتے تو تمہارے ساتھ شامل ہوجاتے ۔‘‘وہ اس وقت ایمان کی نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے اور اپنے منہ سے وہ باتیں کہتے تھے جو ان کے دل میں نہیں تھیں ۔خدا جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں۔
[3:166] دوگروہوں کے درمیان جنگ کے وقت تم کو جو نقصان پہنچا وہ خدا کی منشائ کے مطابق تھا اور اس لیے تھا کہ مومن دوسروں سے واضح ہوجائیں۔
[3:168] پیچھے بیٹھ کراپنے رشتہ داروں کے بارے میں انہوں نے کہا ،’’اگر وہ ہماری بات مان لیتے تو مارے نہ جاتے ۔‘‘کہہ دیجیے،’’اگر تم سچے ہوتو اپنی موت کو ٹال کردکھادینا۔‘‘