قرآن 3:166 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
دوگروہوں کے درمیان جنگ کے وقت تم کو جو نقصان پہنچا وہ خدا کی منشائ کے مطابق تھا اور اس لیے تھا کہ مومن دوسروں سے واضح ہوجائیں۔
[3:165] اب جب تمہیں پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے تو تم کہتے ہویہ کیسے ہوگیا حالانکہ اس سے قبل دوبار تمہارے دشمن تم سے ایسی ہی پسپائی اختیا ر کرچکے ہیں ۔کہہ دیجیے،’’یہ تمہارے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے ،خدا ہر چیز پر قادر ہے۔
[3:167] اوروہ منافق ظاہر ہوجائیں جنہیں کہا گیا تھا کہ آئو خدا کی راہ میں لڑائی کرو اور اپنا حصہ ڈالو ،تو انہوں نے جواب دیا ،’’اگر ہم جنگ کرنا جانتے ہوتے تو تمہارے ساتھ شامل ہوجاتے ۔‘‘وہ اس وقت ایمان کی نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے اور اپنے منہ سے وہ باتیں کہتے تھے جو ان کے دل میں نہیں تھیں ۔خدا جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں۔